تریاق القلوب — Page 259
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۹ ۴۰ ۲۵۹ تریاق القلوب ساتھ ہی سمن سرکاری بھی آیا اور فقره الهامی هذا شاهد نزاغ یعنی گواہ تباہی ڈالنے والا ہے ان معنوں پر محمول معلوم ہوا کہ پادری صاحب کو یقین کامل تھا کہ میری شہادت بباعث وثاقت و صداقت فریق ثانی پر تباہی ڈالے گی۔ اور اتفاقاً جس دن یہ پیشگوئی پوری ہوئی اُسی دن امرتسر جانا پڑا۔ اور یہ واقعہ آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷ ۴۷۲۰ ۴۷۳۱ ۔ اور حافظ نور احمد جو فرقہ اہل حدیث میں سے ہے اب تک زندہ امرتسر میں موجود ہے۔ اُس سے ہر ایک شخص حلفا دریافت کر سکتا ہے مگر حلف حسب نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی۔ ایک دفعہ فجر کے وقت الہام ہوا کہ آج حاجی ارباب محمد لشکر خاں کے قرابتی کا روپیہ آتا ہے۔ بدستور لالہ شرمپت و ملا وامل کھتریان ساکنان قادیان کو مطلع کیا گیا اور قرار پایا کہ انہی میں سے کوئی ڈاک کے وقت ڈاکخانہ میں جاوے۔ چنانچہ اُن میں سے ایک آریہ ملا وامل نامی ڈاکخانہ میں گیا اور خبر لایا کہ ہوتی مردان سے دس روپیہ آئے ہیں اور خط میں لکھا تھا کہ یہ رو پیدار باب سرور خان نے بھیجا ہے۔ اگر چہ یہ پیشگوئی اس طرح پر صاف طور پر پوری ہوگئی ۔ لیکن مذکور الصدر آریوں نے انکار کر کے یہ بحث شروع کی کہ قرائی ہونا ثابت نہیں ہے چنانچہ خط لکھنے پر کئی روز بعد ہوتی مردان سے ایک صاحب منشی الہی بخش اکو نٹنٹ نے لکھا کہ ارباب سرور خان ارباب محمد لشکر خان کا بیٹا ہے۔ اس پر بحث کرنے والے بہت شرمندہ اور لاجواب ہوئے فالحمد للہ علی ذالک۔ اور یہ نشان آج سے ہیں برس پہلے براہین احمدیہ میں درج کیا گیا ہے۔ دیکھو صفحہ ۴۷۴۔ مذکورین آریوں سے حلفا دریافت کیا جائے۔ ایک دفعہ اپریل ۱۸۸۳ء میں صبح کے وقت بیداری میں جہلم سے روپیہ روانہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اس بارے میں جہلم سے کوئی خط نہیں آیا تھا اور مذکور الصدر