تریاق القلوب — Page 236
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۳۶ تریاق القلوب کرامات اور پیشگوئیاں اس انسان سے ظاہر ہوتی ہیں جیسا کہ اب ظاہر ہو رہی ہیں ۔ کیا ان میں کوئی ایسا رشی یا جوگی موجود ہے کہ وہ عجائب کام خدا تعالی کے دکھلا سکے جو مجھ سے ظاہر ہوتے ہیں؟ پس ظاہر ہے کہ ہندو مذہب پر عقلی اور کراماتی طور پر اسلام کی حجت پوری ہو گئی۔ اب بعد اس کے انکار کرنا ترک حیا ہے۔ یہ تمام مضمون قریباً بیس سال سے چھپ کر شائع ہو چکے ہیں۔ یہ وہ اتمام حجت ہے جو بذریعہ کتابوں اور آسمانی نشانوں کے ہندوؤں پر کیا گیا اور اس جگہ تھوڑا سا بطور خلاصہ اُن کتابوں میں سے لکھا گیا ہے جو سالہائے دراز سے چھپ کر بخوبی ملک میں شائع ہو چکی ہیں بلکہ بعض کتابیں مکرر بھی چھپ گئیں۔ اور عیسائیوں کی نسبت جو اتمام حجت کیا گیا وہ بھی دو قسم پر ہے۔ ایک وہ کتابیں ہیں جو میں نے عیسائیوں کے خیالات کے رد میں تالیف کیں جیسا کہ براہین احمدیہ اور نور الحق اور کشف الغطاء وغیرہ ۔ دوسرے وہ نشان جو عیسائیوں پر حجت پوری کرنے کے لئے میں نے دکھلائے اور میں نے ان کتابوں میں جو عیسائیوں کے مقابل پر لکھی گئی ہیں ثابت کر دیا ہے کہ عیسائیوں کا خون مسیح اور کفارہ کا مسئلہ ایسا غلط ہے کہ ایک دانشمند اور منصف کے لئے کافی ہے کہ اس مسئلہ پر غور کر کے خدا سے ڈرے اور اس مذہب سے علیحدہ ہو جائے اور میں نے ان کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو عنتی ٹھہرانے کا عقیدہ جو عیسائیوں کے مذہب کا اصل الاصول ہے ایسا صریح البطلان ہے کہ ایک سطحی خیال کا انسان بھی معلوم کر سکتا ہے کہ کسی طرح ممکن نہیں کہ ایسا مذہب سچا ہو جس کی بنیاد ایسے عقیدے پر ہو جو ایک راستباز کے دل کو لعنت کے سیاہ داغ کے ساتھ ملوث کرنا چاہتا ہے کیونکہ لعنت کا لفظ جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے کیا کوئی معقل سلیم اس بات کو مان سکتی ہے کہ زید خون کرے اور بکر اس کے عوض میں سولی دیا جائے ۔ منہ