توضیح مرام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 99 of 748

توضیح مرام — Page 99

روحانی خزائن جلد۳ ۹۹ یاددہانی جو کچھ ہم نے رسالہ فتح اسلام میں الہی کارخانہ کے بارہ میں جو خداوند عزوجل کی طرف سے ہمارے سپرد ہوا ہے پانچ شاخوں کا ذکر کر کے دینی مخلصوں اور اسلامی ہمدردوں کی ضرورت امداد کے لئے لکھا ہے اسکی طرف ہمارے با اخلاص اور پُر جوش بھائیوں کو بہت جلد توجہ کرنی چاہیے کہ تا یہ سب کام باحسن طریق شروع ہو جائیں۔ الراقم مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور