توضیح مرام — Page 98
روحانی خزائن جلد ۳ ۹۸ اُسے ہلاک کرنے کے لئے پیدا نہیں کیا بلکہ اُس نے اُس کے اندر ایک ترقی کی راہ رکھی ہے اور اس کو بھی تھم کے طور پر ایک نمود دیا ہے جس میں وہ آگے قدم بڑھا سکتا ہے اور وہ فطر تا خدائے تعالیٰ کے خوان نعمت سے محروم نہیں ہیں ۔ ہاں اگر آپ بے راہی اختیار کر کے اس نور کو جو اس کے اندر رکھا گیا ہے غیر مستعمل چھوڑ کر آپ محروم بن جائے اور ان طبعی طریقوں کو جو نجات پانے کے طریق ہیں دیدہ و دانستہ چھوڑ دیوے تو یہ خود اس کا ساختہ پر داختہ ہے جس کا بد نتیجہ اسے بھگتنا پڑے گا۔