تحفۂ قیصریہ — Page 275
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۲۷۵ تحفہ قیصریہ وہ بالکل خدا سے برگشتہ اور بے ایمان ہو جائے اور خدا اس کا دشمن اور وہ خدا کا دشمن ہو ﴿۲۳﴾ جائے۔ اسی لئے لغت کے رو سے لعین شیطان کا نام ہے یعنی خدا سے برگشتہ ہونے والا اور اس کا نافرمان ۔ پس یہ کیوں کر ممکن ہے کہ خدا کے ایسے پیارے کی نسبت ایک سیکنڈ کے لئے بھی تجویز کر سکیں کہ نعوذ باللہ کسی وقت دل اس کا در حقیقت خدا سے برگشتہ اور اس کا نافرمان اور دشمن ہو گیا تھا؟ کس قدر بے جا ہوگا کہ ہم اپنی نجات کا ایک فرضی منصو بہ قائم کرنے کے لئے خدا کے ایسے پیارے پر نا فرمانی کا داغ لگا ویں اور یہ عقیدہ رکھیں کہ کسی وقت وہ خدا سے باغی اور برگشتہ بھی ہو گیا تھا۔ اس سے بہتر ہے کہ انسان اپنے لئے دوزخ قبول کرے مگر ایسے برگزیدہ کی پاک عزت اور بے لوث زندگی کا دشمن نہ بنے۔ جس قدر عیسائیوں کو حضرت یسوع مسیح سے محبت کرنے کا دعوی ہے وہی دعویٰ مسلمانوں کو بھی ہے۔ گویا آنجناب کا وجود عیسائیوں اور مسلمانوں میں ایک مشترک جائیداد کی طرح ہے اور مجھے سب سے زیادہ حق ہے کیونکہ میری طبیعت یسوع میں مستغرق ہے اور یسوع کی مجھ میں۔ اسی دعوی کی تائید میں آسمانی نشان ظاہر ہورہے ہیں اور ہر ایک کو بلایا گیا ہے کہ اگر چاہے تو نشانوں کے ذریعہ سے اس دعوی میں اپنی تسلی کرے۔ اور اس جگہ اس قدر لکھنے کی میں نے اس لئے جرات کی ہے کہ حضرت یسوع مسیح کی سچی محبت اور کچی عظمت جو میرے دل میں ہے اور نیز وہ باتیں جو میں نے یسوع مسیح کی زبان سے سنیں اور وہ پیغام جو اس نے مجھے دیا ان تمام امور نے مجھے تحریک کی کہ میں جناب ملکہ معظمہ کے حضور میں یسوع کی طرف سے اینچی ہو کر بادب التماس کروں کہ جس طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے جناب ممدوحہ کروڑہا انسانوں کی جان و مال و آبرو کی محافظ ٹھہرائی گئی ہیں بلکہ چرندوں اور پرندوں کے آرام کے لئے بھی حضرت موصوفہ نے قوانین جاری کئے ہیں کیا خوب ہو کہ جناب کو اس چھپی ہوئی تو ہین پر بھی نظر ڈالنے کے لئے توجہ پیدا ہو جو یسوع مسیح کی شان میں کی جاتی ہے۔ کیا خوب ہو کہ جناب ممدوحہ دنیا کی تمام لغات کے رو سے عموماً اور عربی اور عبرانی کے رو سے خصوصاً لفظ