تحفۂ غزنویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 544 of 769

تحفۂ غزنویہ — Page 544

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۴۴ تحفه غزنویه یہ پنجاب ہے جس میں بفضلہ تعالیٰ دن بدن لوگ زیرک اور اہل فراست ہوتے جاتے ہیں۔ اور میں نے دیکھا ہے کہ انہی او با شانہ جھوٹوں کی وجہ سے عقلمند لوگ آپ لوگوں سے بد اعتقاد ہوتے جاتے ہیں یہاں تک کہ اب اگر چہ خاص لوگ اہل علم و اہل جاہ و ثروت دس ہزار کے قریب ہماری جماعت میں موجود ہیں مگر عام تعداد تمیں ہزار سے بھی زیادہ ہے اس کا کیا سبب ہے یہی تو ہے کہ آپ لوگ صرف ٹھٹھے جنسی (۱۳) اور گالیوں سے کام نکالتے ہیں کوئی راست روی کا پہلو اختیار نہیں کرتے ۔ سیدھی بات تھی کہ آپ لوگ ملہم کہلاتے ہیں استجابت دعا کا بھی دعوی ہے چند پیشگوئیاں جو استجابت دعا پر بھی مشتمل ہوں بذریعہ اشتہار شائع کر دیں اور اس طرف سے میں بھی شائع کر دوں ایک برس سے زیادہ میعاد نہ ہو پھر اگر آپ لوگوں کی پیشگوئیاں کچی نکلیں تو ایک دم میں ہزار ہا لوگ میری جماعت کے آپ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے اور جھوٹے کا منہ کالا ہو جائے گا۔ کیا آپ اس درخواست کو قبول کر لیں گے؟ ممکن نہیں ۔ پس یہی وجہ ہے کہ حق کے طالب آپ لوگوں سے بیزار ہوتے جاتے ہیں ۔ صرف گالیوں اور بے ثبوت افتراؤں سے کون مان لے گا ۔ اب بھی میں نے آپ لوگوں پر رحم کر کے ایک اشتہار شائع کیا ہے اور ایک اشتہار میری جماعت کی طرف سے شائع ہوا ہے مگر کیا ممکن ہے کہ آپ لوگ اس تصفیہ کے لئے کسی مجمع میں حاضر ہوسکیں گے آپ لوگوں کی نیت بخیر نہیں ۔ مونہہ سے گالیاں دینا تحقیر کرنا کا فراور دجال کہنا لعنت بھیجنا جھوٹ بولنا اور جھوٹی فتح کا اظہار کرنا کیا اس سے کوئی فتح حاصل ہوسکتی ہے بلکہ ہمیشہ نبی اور راستباز شریر لوگوں سے ایسے ہی الفاظ سنتے رہے ہیں۔ اگر خدا پر بھروسہ ہے کہ وہ تمہارے ساتھ ہے تو اس کی طرف سے کوئی پیشگوئی شائع کرو اور بالمقابل ہم سے دیکھ لو ورنہ مردہ کی طرح پڑے رہو