تحفۂ غزنویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 534 of 769

تحفۂ غزنویہ — Page 534

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۳۴ تحفه غزنویه اے دریغا قوم من نشناختند نقد ایمان در حسدها باختند ایس جہانِ پر ستم کور و کر است چشم شان از چشم بو ماں کمتر است از ذره بودم مرا بنواختند چوں خورے گشتم ز چشم انداختند میاں عبد الحق صاحب غزنوی نے ایک اشتہار نکالا ہے جو درحقیقت مولوی عبد الجبار اور اُن کے بھائیوں کی طرف سے معلوم ہوتا ہے واللہ اعلم ۔ اس اشتہار میں جس قد رسخت زبانی اور ٹھٹھا اور جنسی ہے جو قدیم سے طریق سفہاء کا ہے اس کو ہم خدا تعالیٰ کے عدل کے سپر د کر کے اصل باتوں کا جواب دیتے ہیں وَ بِالله التوفيق۔ یہ اشتہار دورنگ کے حملوں پر مشتمل ہے۔ اوّل میاں عبد الحق نے بعض گذشتہ نشانوں اور پیشگوئیوں کو جو فی الواقع پوری ہو چکیں یا وہ جو عنقریب پوری ہونے کو ہیں پیش کر کے عام لوگوں کو یہ دھو کہ دینا چاہا ہے کہ گویا وہ پوری نہیں ہوئیں۔ مثلاً وہ اپنے اشتہار میں لکھتا ہے کہ ڈپٹی آئھم اور احمد بیگ ہوشیار پوری اور اس کے داما دوالی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی مگر ہمیں تعجب ہے کہ مولوی کہلا کر پھر ایسا گندہ جھوٹ بولنا ان لوگوں کی طبیعت کیونکر گوارا کر لیتی ہے کس کو معلوم نہیں کہ یہ دونوں پیشگوئیاں رجوع الی الحق اور تو بہ کی شرط کے ساتھ مشروط تھیں ۔ مگر احمد بیگ بباعث اس کے کہ اس کی نظر کے سامنے کوئی ہیبت ناک نمونہ موجود نہیں تھا اس شرط سے فائدہ اٹھا نہ سکا اور پیشگوئی کی منشاء کے موافق عین میعاد کے اندر فوت ہو گیا اور اس کی موت نے صفائی سے پیشگوئی کی ایک ٹانگ کو پورا کر کے دکھلا دیا۔ احمد بیگ وہ شخص تھا جس کی موت نے مخالف