سُرمہ چشم آریہ — Page 314
rory روحانی خزائن جلد ۲ ۳۰۲ سرمه چشم آرید نمونه مضمون مباهله از جانب مؤلف رساله هذا بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم بعد حمد وصلوٰۃ میں عبد اللہ الاحد الصمد احمد ولد میرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم ( جو مؤلف کتاب براہین احمدیہ ہوں ) حضرت خدا وند کریم جل شانہ وعزاسمہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اکثر حصہ اپنی عمر عزیز کا تحقیق دین میں خرچ کر کے ثابت کر لیا ہے کہ دنیا میں سچا اور منجانب اللہ مذہب دین اسلام ہے اور حضرت سیدنا و مولينا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خدائے تعالیٰ کے رسول اور افضل الرسل ہیں اور قرآن شریف اللہ جل شانہ کا پاک و کامل کلام ہے جو تمام پاک صداقتوں اور سچائیوں پر مشتمل ہے اور جو کچھ اس کلام مقدس میں