سُرمہ چشم آریہ — Page 120
روحانی خزائن جلد ۲ ۱۰۸ سرمه چشم آرید ۲۰ نام وننگ سب کھوہ دیتے ہیں تا وہ راضی ہو جائے رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَ ادْخِلْنَا فِي عِبَادِكَ الْمُخْلَصِينَ آمِيُن جنس نام و نگ و عزت را ز دامان ریختم یار آمیزد مگر باما به خاک آمیختم دل بدا دیم از کف و جال در ر ہے انداختیم از پنے وصل نگاری حیلہ بانی ر با انگیختم اب ہم وہ مباحثہ مذہبی جو مابین ہمارے اور لالہ مرلید ھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر کے بالمواجہ وقوع میں آیا ذیل میں درج کرتے ہیں۔ وہ یہ ہے۔ اعتراض از طرف لالہ مرلیدھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر میں نے اس وقت چھ سوال پوچھنے ہیں جن میں سے پہلا یہ ہے کہ اہل اسلام کا عقیدہ ہے کہ نبی معجزے دکھلاتے رہے ہیں چنانچہ حضرت محمد صاحب نے چاند کے دو ٹکڑے کر کے دونوں آستینوں سے نکال دیا۔ سو یہ امر قانون قدرت کے برخلاف ہے کہ ایک شے ہزاروں میل لمبی چوڑی یا ہزاروں میل قطر والی چھ انچہ یا ایک فٹ کے سوراخ سے نکل جاوے اور چاند جو ماہواری گردش زمین کے گرد کرتا ہے وہ اپنی گردش کو چھوڑ کر ادھر ادھر ہو جائے جس سے انتظام عالم میں ہی فرق آجائے۔ اور پھر علاوہ اس کے سوائے دو چار شخصوں کے کوئی نہ دیکھے۔ کیونکہ کسی ملک میں مثلاً ہندوستان چین برہما وغیرہ کی تاریخوں میں اس کا کچھ ذکر نہیں پایا جاتا۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ یہ باتیں بالکل بناوٹی ہیں اگر اصلی ہیں تو ان کا کیا ثبوت ہے۔ مرلید ھر جواب از مؤلف رساله لهذا بسم الله الرحمن الرحيم ماسٹر صاحب نے جو معجزہ شق القمر پر اعتراض کیا ہے کہ شق قمر ہونا خلاف عقل