سچائی کا اظہار

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 75 of 502

سچائی کا اظہار — Page 75

روحانی خزائن جلد ۶ ۷۳ سچائی کا اظہار دیکھتے ہیں تو وہ یہی گواہی دے رہا ہے چنانچہ اس کی عبارت یہ ہے۔ آپ (اے باشندگان جنڈیالہ) ایک ایسے بزرگ کو ( یعنی اس عاجز کو ) بحث کے لئے پیش کرتے ہو جن کو اولاً ایک محمدی شخص بھی تصور کرنا مشکل ہے۔ آپ کن خیالوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کیا آپ نے وہ فتوے جو کہ علماء اسلام پنجاب و ہندوستان نے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے حق میں شائع کئے ہیں نہیں دیکھے ۔ وہ فتاوی مذکورہ میں یوں لکھتے ہیں۔ جو کچھ ہم نے سوال سائل کے جواب میں کہا اور قادیانی کے حق میں فتویٰ دیا ہے وہ صحیح ہے کتاب وسنت واقوال علماء امت اس کی صحت پر شاہد ہیں سب مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسے دجال کذاب سے احتر از اختیار کریں اور اس سے وہ دینی معاملات نہ کریں جو کہ اہل اسلام میں باہم ہونے چاہیں نہ اس کی صحبت اختیار کریں اور نہ اس کو ابتداء سلام کریں اور نہ اس کو دعوت مسنون میں بلاویں اور نہ اس کی دعوت قبول کریں اور نہ اس کے پیچھے اقتدا کریں اور نہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں ۔ یہ دین کے چور ہیں بیماری بڑھاتے ہیں۔ دجال کذاب ۔ ملعون ملحد - دائرہ اسلام سے خارج کافر بلکہ اکفر پلید - بھچر می ابلیس کا گمراہ کیا ہوا اور اوروں کا گمراہ کرنے والا ۔ سنت و جماعت سے خارج بڑا بھاری دجال بلکہ عم دجال اور دین کے ذریعہ سے دنیا کمانے والا ۔ اور اگر مفصل دیکھنا ہو تو کتاب اشاعة السنة النبويه مولوى البوسعيد محمد حسین صاحب سے منگوا کر دیکھ سکتے ہیں قیمت امر ہے لاہور سے مل سکتی ہے۔ آپ عجب غفلت میں پڑے ہیں کہ اب تک اس کتاب کو نہیں دیکھا۔ آفرین آپ پر اور جنڈیالہ کے اہل اسلام کی ہمت پر جس کا جنازہ بھی جائز نہیں اسی کو آپ نے پیشوا مقرر کیا۔ واہ صاحب واہ آپ کی یہ خوش فہمی ۔ اب غور سے دیکھنا چاہیے کہ پادری صاحب نے میاں بٹالوی اور ان کی اشاعت سنہ سے کیا کچھ فائدہ اٹھایا ہے اور ہمارے حضرات مکفرین نے کیا کچھ مخالفوں کو موقعہ دیدیا۔ مگر یہ مقام خوشی کا ہے کہ اس پر فتنہ خط کو دیکھ کر جو اشاعۃ السنة کے حوالہ سے لکھا گیا تھا جنڈیالہ کے قومی الایمان لوگوں نے ایک ذرہ جنبش نہیں کھائی اور میاں محمد بخش نے جنڈیالہ سے نہایت دندان شکن جواب حضرات پادری صاحبوں کو دیا اور لکھا کہ کوئی مذہب اختلاف سے خالی نہیں