سچائی کا اظہار — Page 74
روحانی خزائن جلد ۶ ۷۲ سچائی کا اظہار بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم پادری صاحبوں کو جو شیخ بٹالوی محمد حسین صاحب کے اشاعۃ السنة سے مذہبی امور میں ایک نمایاں مدد پہنچی اس کا ذکر امریکن مشن پریس لدھیانہ میں ڈاکٹر ہنری مارٹین کلارک ایم ڈی میڈیکل مشنری امرتسر کی طرف سے ایک اشتہار اس عاجز کے مقابل پر ۱۲ رمئی ۱۸۹۳ء کو چھپا ہے جس میں شیخ محمد حسین المعروف مولوی ساکن بٹالہ کا ایک پیرایہ میں شکر یہ بیان کیا گیا ہے اور درحقیقت عیسائیوں کے لئے مقام شکر تھا کیونکہ ڈاکٹر صاحب اس عاجز کے مقابلہ پر اسلام اور عیسائی مذہب کی تنقید اور تحقیق اور حق و باطل کے پرکھنے کے لئے مباحثہ منظور تو کر بیٹھے مگر پیچھے سے غور کرنے کے بعد ڈاکٹر صاحب پر کچھ خوفناک سی حالت طاری ہو گئی۔ سچ ہے کہ انسان کو خدا بنانے کے وقت عند المقابلہ بدن کانپ جاتا ہے۔ خدا خدا ہی ہے اور انسان انسان ۔ چہ نسبت خاک را با قادر پاک ۔ غرض جب یہ دھڑ کا حضرات پادری صاحبوں کو دامن گیر ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ اسلام کی صراط مستقیم کے مقابل پر عیسائی منصوبہ کی ساری قلعی کھل جائے تو یہ کوشش کی گئی کہ یہ بحث کسی طرح ملتوی رہے تو اچھا ہے اور یہ پیالہ کسی طرح ٹل جائے تو بہتر ہو ۔ اس غم وہم کے وقت میں شیخ جی سے ان کو خوب مدد ملی۔ غالبا گمان گذرتا ہے کہ خود شیخ صاحب امداد کی غرض سے پوشیدہ طور پر حضرات پادری صاحبوں کی خدمت میں گئے ہوں گے کیونکہ جو ڈاکٹر صاحب نے مجھے کو خط لکھا ہے اور اشاعۃ السنة کے بعض مضامین درج فرمائے ہیں وہ عبارت شیخ جی کی عبارت سے بہت ہی مشابہ ہے اگر شیخ جی کو قسم دے کر پوچھا جائے تو غالباً انکار بھی نہیں کریں گے اور پھر جب وہ ضمیمہ نور افشاں جو ۱۲ رمئی ۱۸۹۳ء میں چھپا ہے اور اس وقت ہمارے ہاتھ میں ہے اس کو غور سے