سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 59 of 494

سراجِ منیر — Page 59

روحانی خزائن جلد ۱۲ ۶۱ سراج منیر پہلا گروہ بھی اور پچھلا گروہ بھی یہ خدا کی طرف سے ایک یاد دہانی ہے سو جو چاہے قبول کرے۔ اب دیکھو کہ یہ پیشگوئی تین برس سے کچھ زیادہ عرصہ کی ہے یعنی اس وقت کی کہ جب آٹھم کی میعاد کا آخری دن تھا اس میں خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ یہ اثر پیشگوئی کا جو نادانوں پر مشتبہ ہے اس کو ہم ننگا کر کے دکھلا دیں گے پس اس نے لیکھرام کے نشان کے بعد اپنے وعدہ کے موافق اس مخفی امر کو نگا کر کے دکھلا دیا اور براہین احمدیہ کی پیشگوئیوں کو ایک آئینہ کی طرح آگے رکھ دیا۔ پس اس کا یہ فضل اس زمانہ پر ہے جو اس نے نئی معرفت کا سرچشمہ کھولا مبارک وہ جو اس سے حصہ لیوے اور یہ جوفر مایا تھا۔ کہ پہلا گروہ بھی اس وقت خوش ہوگا اور پچھلا گر وہ بھی یہ تمام پیشگوئیاں اس وقت ظہور میں آگئیں چنانچہ لیکھرام کے نشان کے ظاہر ہونے سے اہل ایمان کی قوت ایمانی بہت بڑھ گئی اور ان کو وہ خوشی پہنچی جس کا اندازہ کرنا مشکل ہے ہزاروں ایمانداروں پر رقت طاری ہوگئی اور وجد کے جوش سے خوشی آنسوؤں کے راہ سے نکلی گویا پوشیدہ خدا کو انہوں نے آنکھوں سے دیکھ لیا یہ عجیب واقعہ ۵۳) پیش آیا کہ ہندو اور آریہ تو لیکھرام کے غم سے روئے اور ایمانداروں اور صادقوں کا گروہ زیادت معرفت کی خوشی سے رویا۔ براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۲ میں جو الہامات مندرجہ ذیل ہیں جو ایک پیشگوئی تھی وہ اسی نشان کے بعد کامل طور پر میں نے پوری ہوتی دیکھی اور وہ یہ ہے: اصحاب الصفة ۔ و ما ادرك ما اصحاب الصُّفة ۔ ترى اعينهم تفيض من الدمع | و سراجا يُصَلُّون عليك۔ ربنا اننا سمعنا مناديًا ينادى للايمان و داعيًا الى الله و منيرا أملوا ترجمہ حجرہ کے ہم نشین اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں حجرہ کے ہم نشین ۔ تو دیکھے گا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے ۔ تجھ پر درود بھیجیں گے۔ اے ہمارے خدا ہم نے ایک منادی کرنے والے کو سنا جو تیرے نام کی منادی کرتا اور لوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا اور خدائے واحد لاشریک کی طرف دعوت کرتا ہے اور ایک چمکتا ہوا چراغ ہے لکھ لو اور انوار الاسلام کی مذکورہ بالا پیشگوئی میں یہ بھی صاف طور پر لکھا ہے کہ اس نشان کے بعد ایک اور گر وہ بھی اس جماعت کے ساتھ شامل ہو جائے گا اور وہ دونوں گروہ اس نشان پر خوش ہوں گے چنانچہ یہ پیشگوئی اب پوری ہورہی ہے