سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 58 of 494

سراجِ منیر — Page 58

روحانی خزائن جلد ۱۲ ۶۰ سراج منیر کر دیتا دیکھو خدا فرماتا ہے فَلَا يُظهِرُ عَلى غَيْبِةٍ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ یعنی غیب کو چنے ہوئے فرستادوں کے سوا کسی پر نہیں کھولا جاتا۔ اب سوچو اور خوب غور سے اس کتاب کو پڑھو کہ کیا وہ غیب جس کی اس آیت میں تعریف ہے کامل طور پر پیش نہیں کیا گیا میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو کچھ تمہیں دکھایا گیا اگر ان اندھوں کو دکھایا جاتا کہ اس صدی سے پہلے گزر گئے تو وہ اندھے نہ رہتے سوتم روشنی کو پا کر اس کو رد نہ کرو خدا تمہیں روشن آنکھیں دینے کے لئے طیار ہے اور پاک دل بخشنے کے لئے مستعد ہے وہ نئے طور سے اپنی ہستی تم پر ظاہر کرنا چاہتا ہے اس کے ہاتھ ایک نیا آسمان اور نئی زمین بنانے کے لئے لمبے ہوئے ہیں سو تم مزاحمت مت کرو اور سعادت سے جلد جھک جاؤ تم اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو اور اپنی ذریت کے دشمن نہ بنو تا خدا تم پر رحم کرے اور تا وہ تمہارے گناہ بخشے اور تمہارے دنوں میں برکت دے۔ دیکھو آسمان کیا کر رہا ہے اور زمین کو کیوں (۵۲) کر خدا کھینچ رہا ہے افسوس کہ تم نے صدی کے سر کو بھی بھلا دیا۔ پندرہویں پیشگوئی جو آئھم کی پیشگوئی اور لیکھرام کی پیشگوئی سے نہایت مناسبت رکھتی ہے وہ الہام ہے جو آتھم کی میعاد گذرنے کے بعد رسالہ انوار الاسلام میں شائع کیا گیا تھا وہ یہ ہے اطلع الله على هَمِّه و غمه و لن تجد لسنة الله تبديلا ولا تعجبوا ولا تحزنوا و انتم الاعلون ان کنتم مؤمنين و بعزّتی و جلالی انک انت الاعلى و نمزق الاعداء كل ممزق ۔ انا نكشف السر عن ساقه۔ يومئذ يفرح المؤمنون ثلة من الاولين و تلة من الأخرين۔ هذه تذكرة فمن شاء اتخذالی ربّه سبیلا یعنی خدا نے دیکھا کہ آٹھم کا دل ہم و غم سے بھر گیا اور خدا کی سنت میں تو تبدیلی نہیں پائے گا یعنی وہ ڈرنے والے دل کے لئے عذاب کی پیشگوئی کو تاخیر میں ڈال دیتا ہے یہی اس کی سنت ہے۔ اور پھر فرمایا کہ جو واقعہ پیش آیا اس سے کچھ تعجب مت کرو اور اگر تم ایمان پر قائم رہو گے تو آخر غلبہ تمہیں کو ہوگا اور مجھے میری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ آخر تو ہی غالب ہوگا اور ہم دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں گے ہم الہامی پیشگوئی کے مخفی امور کو اس کی پنڈلی سے نگا کر کے دکھائیں گے۔ اس دن مومنین خوش ہوں گے الجن: ۲۸،۲۷