سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 40 of 494

سراجِ منیر — Page 40

روحانی خزائن جلد ۱۲ ۴۲ سراج منیر مقابلہ کوئی مخالف نہیں کر سکا اور خدا نے تمام معاندین کو ذلیل کیا۔ قرآن کے اعجازی معارف جو غیر محدود ہیں ان پر ایک یہ بھی دلیل ہے کہ ظاہر اور معمولی معنے تو ہر ایک مومن اور فاسق اور مسلم اور کا فر کو معلوم ہیں اور کوئی وجہ نہیں جو معلوم نہ ہوں تو پھر نبیوں اور عارفوں کو ان پر کیا فوقیت ہوئی اور پھر اس کے کیا معنے ہوئے کہ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ تیرھویں پیشگوئی وہ ہے جو براہین کے صفحہ ۲۴۱ میں لکھی گئی ہے اور وہ یہ ہے الا ان الله قريب۔ یاتیک من کل فج عميق۔ ياتون من كل فج عميق يعنی خدا کی مدد تجھے دور دور سے پہنچے گی اور لوگ دور دور سے تیرے پاس آئیں گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ اور ہمارے مخالف بھی جانتے ہیں کہ ہندوستان کے کناروں تک ہمارے سلسلہ کے مددگار موجود ہیں اور پشاور سے لے کر ہیٹی اور مدراس اور کلکتہ تک لوگ دور دور کا سفر اٹھا کر قادیان میں پہونچتے ہیں اور یہ پیشگوئی سترہ سال کی ہے اور اس وقت لکھی گئی تھی کہ جب اس رجوع خلائق کا نام و نشان نہ تھا۔ اب سوچنا چاہیے کہ کیا یہ انسان کا فعل ہے؟ کیا انسان اس بات پر قادر ہے کہ ایسی پوشیدہ اور نہاں در نہاں باتیں کہ ایک عمر کے بعد ظاہر ہونے والی تھیں پہلے سے بتلا دے؟! چودھویں پیشگوئی جو براہین احمدیہ کے اسی صفحہ ۲۳۹ میں ہے یہ ہے۔ ھو الذی ارسل رسوله بالهدی و دين الحق ليظهره على الدين كله لا مبدل لكلمات الله ظلموا و ان الله على نصرهم لقدیر یعنی خدا وہ ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو ٹال سکے۔ ان پر ظلم ہوا اور خدا ان کی مدد کرے گا۔ یہ آیات قرآنی الہامی پیرایہ میں اس عاجز کے حق میں ہیں اور رسول سے مراد مامور اور فرستادہ ہے جو دین اسلام کی تائید کے لئے ظاہر ہوا۔ اس پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے جو اس مامور کو مبعوث فرمایا ہے یہ اس لئے فرمایا کہ تا حدیثوں میں جو یہ پیشگوئی ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں تمام ملتیں ہلاک ہو جائیں گی مگر اسلام ۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بجز اسلام کوئی مذہب باقی نہیں رہے گا کیونکہ ایسا ہونا تو قرآن کے منافی ہے ان آیتوں میں غور کرو جہاں لکھا ہے کہ یہود اور نصاریٰ قیامت تک رہیں گے بلکہ مطلب یہ ہے کہ تمام مذاہب مردہ اور ذلیل ہو جائیں گے اور اسلام کے مقابل پر مرجائیں گے مگر اسلام کہ وہ اپنی روشنی اور زندگی اور غلبہ ظاہر کرے گا۔ منہ الواقعة : ٨٠