سراجِ منیر — Page 30
۳۲ سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ چھپانے میں جو جو پادریوں اور یہود صفت مسلمانوں نے لوگوں کو دھو کے دیئے ہیں وہ دھو کے دور (۲۷) ہو جائیں۔ اور پھر فرمایا کہ خدا کی رحمت سے نومید نہ ہو کیونکہ خدا کی رحمت اس ابتلاء کے دنوں کے بعد جلد آئے گی ۔ خدا کی نصرت ہر ایک راہ سے آئے گی۔ لوگ دور دور سے تیرے پاس آئیں گے۔ خدا نشان دکھلانے کیلئے اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا یعنی بلا واسطہ نشان دکھائے گا اور نیز وہ لوگ بھی مدد کریں گے جن کے دلوں پر ہم خود آسمان سے وحی نازل کریں گے یعنی بعض نشان بالواسطہ بھی ہم ظاہر کریں گے ۔ مطلب یہ کہ بعض پیشگوئیاں براہ راست ظہور میں آئیں گی اور بعض کے ظہور کیلئے ایسے انسان واسط ٹھہر جائیں گے جن کے دلوں میں ہم ڈال دیں گے۔ خدا کی باتیں کبھی نہیں ملیں گی اور کوئی نہیں جو ان کو روک سکے ۔ ہم پادریوں کے مکر کے بعد ایک کھلی کھلی فتح تجھ کو دیں گے۔ ان الہامات میں خدا تعالیٰ نے صاف لفظوں میں فرما دیا کہ اول پادری لوگ اور یہود صفت مسلمان مکر کے رو سے ایک پیشگوئی کی حقیقت کو چھپائیں گے تا تیری سچائی چھپی رہے اور ظاہر نہ ہو ۔ پھر بعد اس کے یوں ہوگا کہ ہم ارادہ فرما ئیں گے کہ تیری سچائی ظاہر ہو اور تیری پیشگوئیوں کی حقانیت کھل جائے ۔ تب ہم دو قسم کے نشان ظاہر کریں گے۔ ایک وہ جن میں انسانوں کے افعال کا دخل نہیں جیسے مذہبی جلسہ میں پہلے سے ظاہر کیا گیا کہ یہ مضمون تمام مضامین پر غالب رہے گا اور اس پیشگوئی کے پورا کرنے میں انسانوں کا ذرہ دخل نہیں ہو گا ۔ چنانچہ ایسا ہی (۲۸) ہوا بلکہ مخالفانہ کوششیں ہوئیں اور ہر ایک چاہتا تھا کہ میرا مضمون غالب رہے۔ آخر پیشگوئی کے مضمون کے موافق ہمارا مضمون غالب ہوا۔ اور دوسرے ان الہامات براہین احمدیہ میں یہ وعدہ تھا کہ ہم وہ نشان ظاہر کریں گے جن میں انسانوں کے افعال کا دخل ہوگا سو اس کے مطابق لیکھرام کی نسبت پیشگوئی ظہور میں آئی کیونکہ یہ نشان بالواسطہ ظاہر ہوا اور کسی نے لیکھرام کو قتل کر دیا۔ پس ظاہر ہے کہ اس پیشگوئی میں کسی انسان کے دل کو خدا نے ابھارا تا اس کو قتل کرے اور ہر ایک پہلو سے اس کو موقعہ دیا کہ تا وہ اپنا کام انجام تک پہنچا وے ہے پس خدا تعالیٰ نے جو فتح عظیم کے پیسہ اخبار اور سفیر گورنمنٹ میں لکھا ہے کہ لیکھرام کا ایک عورت سے ناجائز تعلق تھا یعنی وہ اس ۔