سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 29 of 494

سراجِ منیر — Page 29

روحانی خزائن جلد ۱۲ ۳۱ سراج منیر ہوں گے ۔ اور خدا کے بیٹے اور بیٹیاں انہوں نے بنا رکھی ہیں ۔ ان کو کہہ دے کہ خدا وہی ہے جو ایک ہے اور بے نیاز ہے نہ اس کا کوئی بیٹا اور نہ وہ کسی کا باپ اور نہ کوئی اس کا ہم کفو اور یہ لوگ مکر کریں گے (یہ آتھم کی ظہور پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے ) اور خدا بھی مکر کرے گا کہ ان کو ذرہ مہلت دے گا تا اپنے جھوٹے خیالات سے خوش ہو جائیں ۔ اور پھر فرمایا کہ اس وقت پادریوں اور یہود صفت مسلمانوں کی طرف سے ایک فتنہ برپا ہوگا ۔ پس تو صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا۔ اور خدا سے اپنے صدق کا ظہور مانگ یعنی دعا کر کہ پیشگوئی کے اس جگہ ایک فتنہ ہوگا پس تجھے صبر کرنا چاہیے جیسا کہ اولوالعزم نبی صبر کرتے رہے۔ یادرکھ کہ وہ فتنہ خدا کی طرف سے ہوگا۔ تا وہ تجھ سے بہت ہی پیار کرے خدا کا پیار جو اللہ عزیز اکرم ہے۔ یہ وہ عطا ہے جو واپس نہیں لی جائے گی ۔ اس وقت مجھے یہ سمجھ آیا ہے کہ الہام میں ہامان سے مرادنذیر حسین محدث دہلوی ہے کیونکہ پہلے سب سے محمد حسین اس کی طرف التجا لے گیا۔ اور یہ کہا کہ او قد لی یاھامان اس کا یہ مطلب ہے کہ تکفیر کی بنیاد ڈال دے تا دوسرے اس کی پیروی کریں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نذیر حسین کی عاقبت تباہ ہے اگر تو بہ کر کے نہ مرے اور ممکن ہے کہ ابولہب سے مراد بھی نذیر حسین ہی ہو اور محمد حسین کا انجام اس آیت پر ہو أَمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلهَ إِلَّا الَّذِي آمنت بم بنوا استر آویں کیونکہ بعض رویا اس عاجز کی اس تاویل کی مؤید ہیں ۔ پس خدا کے فضل سے کچھ تعجب نہیں کہ یہ متواتر تائید وں کو دیکھ کر آ خرتو بہ کرے اور ہامان مارا جائے۔ تیسرا فتنہ جو تیسرے درجہ پر ہے لیکھرام ﴿۲۷﴾ کی موت کا فتنہ ہے یعنی آریوں کی بد گمانیاں اور ضرر رسانی کے لئے پوشید و کوششیں جیسا کہ پیسہ اخبار میں بھی ان کے قتل کے ارادوں کا ذکر ہے اور براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۷ میں اس فتنہ اور اس کے ساتھ کے نشان کی نسبت یہ الہام ہے میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم فلما تجلى ربّه للجبل جعله دگا یعنی اس جگہ ایک فتنہ ہوگا پس صبر کر اور جب خدا مشکلات کے پہاڑ پر عمل کرے گا تو انہیں پاش پاش کر دے گا۔ یہ براہین احمدیہ بقيه حاشيه کے الہام ہیں مگر اس تحریر کے وقت ابھی ایک الہام ہوا اور وہ یہ ہے۔ سلامت بر تو اے مردِ سلامت یونس ۹۱