سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 102 of 494

سراجِ منیر — Page 102

روحانی خزائن جلد ۱۲ سراج منیر الراقم عیسائی صاحبوں کا دلی خیر خواہ میرزا غلام احمد قادیانی اشتہار انعامی ایک ہزار روپیہ میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں میں سے یسوع ) کے نشانوں کو جو اس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ان کو ایک ہزار روپیہ بطور انعام دوں گا۔ میں سچ سچ اور حلفاً کہتا ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہوگا۔ میں ایسے ثالث کے پاس روپیہ جمع کراسکتا ہوں جس پر فریقین کا اطمینان ہو اس فیصلہ کے لئے غیر منصف ٹھیرائے جائیں گے۔ درخواستیں جلد آنی چاہئیں۔ ١٨٩ء ۲۸ /جنوری نوٹ: اگر درخواست کرنے والے ایک سے زیادہ ہوں تو رو پسی آپس میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ منہ