شحنۂِ حق — Page 394
روحانی خزائن جلد ۲ شحنه حق رہے اور گھر میں کچھ اور باہر کچھ اور اخباروں اشتہاروں میں کچھ اور دوسرے لوگوں کے پاس کچھ کہتے رہے تو اے ناظرین آپ لوگ سمجھ رکھیں کہ یہی ان کی ہٹ دھرمی اور دروغ گوئی کی نشانی ہے۔ بہر حال اب اس جلسہ کی نہایت ضرورت ہے تا ہم بھی دیکھ لیں کہ سچ کا اختیار کرنا اور جھوٹ کا تیا گنا کہاں تک ان میں پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جس قدر ہم نے الہامات نیچے درج کئے ہیں یہ محض بطور نمونہ درج کئے گئے ہیں اور بہت سی الہامی پیشگوئیاں جن کے یہی آریہ لوگ اور ان کے دوسرے بھائی گواہ ہیں۔ بخوف طوالت چھوڑ دی گئی ہیں لیکن بوقت انعقاد جلسہ سب کا ذکر ہوگا۔ خوش بود گر محک تجر بہ آمد ہمیاں تاسیه روئے شود هر که دروغش باشد اب چند الہامی پیش گوئیاں بطور نمونہ نقشہ ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔ نمبر نام آرید کس الہام یا کشف کا گواہ ہے۔ کیسوں والا آریہ محمد حیات خان حج کا اس جرم سے رہائی پا جانا جس میں وہ بھائی کشن سنگھ ماخوذ ہو کر اور بے طرح زیر عتاب گورنمنٹ آ کر ایک مدت ساکن قادیان تک معطل رہا ایک نہایت بعید از قیاس بات تھی سو اُن دنوں میں میں نے اس کے حق میں بہت سی دعا کی کیونکہ اس خاندان سے کسی قدر مخلصانہ اس کا تعلق تھا چنانچہ بفضلہ تعالیٰ انجام اس کا مجھ پر کھل گیا اور میں نے قبل از وقوع پانچ یا چھ ماہ کے قریب تخمینا ساٹھ " یا ستر آدمیوں کو ہندو اور مسلمانوں میں سے اور نیز اس آریہ کو اُس کے انجام به بریت کے ایسے نازک وقت میں خبر دے دی کہ جبکہ حیات خان کی نسبت