شحنۂِ حق — Page 389
روحانی خزائن جلد ۲ ۳۷۵ شحنه حق ہماری صحبت میں رہے اگر اس مدت تک کوئی ایسی الہامی پیشگوئی ظہور میں آگئی جس کے مقابلہ سے وہ عاجز رہ جائے تو اسی جگہ اپنی لمبی چوٹی کٹا کر اور رشتہ بے سود زنار کو تو ڑ کر اُس پاک جماعت میں داخل ہو جائے جو لا إِلهَ إِلَّا الله کی توحید سے اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی کامل رہبری سے گم گشتگان بادیہ شرک و بدعت کو صراط مستقیم کی شاہراہ پر لاتے جاتے ہیں پھر دیکھئے کہ بے انتہا قدرتوں اور طاقتوں کے مالک نے کیسے ایک دم میں اندرونی آلائشوں سے اُسے صاف (۳۸) کر دیا ہے اور کیونکر نجاست کا بھرا ہوا لہ ایک صاف اور پاک پیرا یہ کی صورت میں آگیا ہے لیکن اگر کوئی پیش گوئی اس چالیس دن کے عرصہ میں ظہور میں نہ آئے تو چالیس دن کے حرجانہ میں سور و پیر یا جس قد رکوئی ماہواری تنخواہ سر کا ر انگریزی میں پاچکا ہو اس کا دو چند ہم سے لے لے اور پھر ایک وجہ معقول کے ساتھ تمام جہان میں ہماری نسبت منادی کرا دے کہ آزمائش کے بعد میں نے اس کو فریبی اور جھوٹا پایا یکم اپریل ۱۸۸۷ء سے اخیر مئی ۱۸۵۷ء تک اسے مہلت ہے اور یہ بھی واضح رہے کہ اس کے اطمینان کے لئے روپیہ کسی پر ہمو صاحب کے پاس رکھا جائے گا جو دونوں فریق کے لئے بطور ثالث ہیں اور وہ بر ہمو صاحب ہمارے جھوٹا نکلنے کی حالت میں خود اپنے اختیار سے جو پہلے بذریعہ تحریر خاص ان کو دیا جائے گا اس آریہ فتح یاب کے حوالہ کر دیں گے ۔ اور اگر اب بھی روپیہ لینے میں دھڑ کا ہو تو اس عمدہ تدبیر پر کہ خود آریہ صاحب سوچیں عمل کیا جائے گا مگر روپیہ بہر صورت ایک معزز بر ہمو صاحب ( ثالث )