شحنۂِ حق — Page 386
روحانی خزائن جلد ۲ ۳۷۲ شحنه حق (۳۲) اور کسی جگہ اس قوم کی سلطنت باقی نہیں رہی کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ وید کے رشی الہام الہی سے بالکل خالی اور قبولیت الہی سے بالکل بے بہرہ تھے ۔ جن کی ہزاروں دعاؤں کا خاک بھی اثر نہ ہوا بلکہ الٹی پڑیں ۔ الہامی دعا کا ظہور میں نہ آنا اس الہام کے جھوٹے ہونے کی نشانی ہے اور نیز ایسا یر میشر دعا کیوں کر قبول کر سکے جس کی نسبت لکھا ہے کہ وہ سوم کا رس پینے سے زندہ اور فربہ رہتا ہے ورنہ اس کی خیر نہیں ۔ دیکھو دوسرا ادھیا اشتک اول رگ وید ۔ اور ہمارے الہامات کا نام فریب رکھنا یا فریب سے بنایا جانا دعوی کرنا یہ اس وقت ہندو زادوں کو زیبا تھا کہ جب ہمارے بلانے پر وہ ہمارے دروازہ پر آ بیٹھتے لیکن ہم نے سرمہ چشم آریہ میں چہل روزہ اشتہار بھی جاری کر کے دیکھ لیا کسی ہندو نے کان تک نہیں ہلا یا خیال کرنا چاہیے کہ جو شخص تمام دنیا میں اپنے الہامی دعوی کے اشتہار بھیج کر سب قسم کے مخالفوں کو آزمائش کے لئے بلاتا ہے اس کی یہ جرأت اور شجاعت کسی ایسی بنا پر ہو سکتی ہے جو نرا فریب ہے کیا جس کی دعوت اسلام و دعویٰ الہام کے خطوں نے امریکہ اور یورپ کے دور دور ملکوں تک ہل چل مچا دی ہے م نوٹ امریکہ سے ابھی ہمارے نام ایک چٹھی آئی ہے جس کے مضمون کا خلاصہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔ صاحب من ایک تازہ پر چہ اخبار اسکاٹ صاحب ہمہ اوستی میں میں نے آپ کا خط پڑھا۔ جس میں آپ نے ان کو حق دکھانے کی دعوت کی ہے اس لئے مجھ کو اس تحریک کا شوق ہوا۔ میں نے مذہب بدھ اور برہمن مت کی