شحنۂِ حق — Page 362
روحانی خزائن جلد ۲ ۳۴۸ شحنه حق حصر کے لفظ موجود ہیں جو اسی حمل میں وہ لڑکا پیدا ہو گا اُس سے ہرگز ہر گز تخلف نہیں کرے گا ضرور اس میں پیدا ہو جائے گا وہی اشتہار ایک جلسہ منعقد کر کے بحاضری چند مسلمانوں اور ہندوؤں اور عیسائیوں کے پیش کر دینا چاہیئے تا دروغگو کی سیاہ روئی سب پر کھل جائے لیکن اگر اشتہار کے پیش ہونے کے بعد اشتہار کی عبارت سے یہی بات بہ بداہت ثابت ہوتی ہو کہ شاید وہ لڑکا اب ہو یا بعد میں ہو تو پھر ایسے بے شرم دروغگو کے لئے کہ جو بر خلاف ہماری تشریح مندرجہ اشتہار کے ناحق بار بار خلق اللہ کو دھوکا دے صرف لعنت اللہ علیہ کہنا کافی نہیں ۔ بلکہ اس کو کسی قدر سزا دینا بھی ضروری ہے تا پھر آئندہ اپنی بے حیائی دکھلانے کے لئے جرات نہ کرے ۔ قوله ۔ ایک ڈوم ٹکڑہ خوری گمنام نے مرزا کی تعریف میں دو ورق کا اشتہار بعنوان رسالہ سرمہ چشم آریہ سیاہ کیا ہے محض دنیا وی طمع میں اندھا ہو رہا ہے ۔ اس کوتاہ اندیش نا معقول پر کیا بلا پڑی کہ مفت میں جھوٹ بول رہا ہے۔ اقول ۔ یہ پاک سیرت را قم رسالہ جو شاید اپنے گمان میں اپنے تئیں کسی راجہ کا بیٹا سمجھتا ہو گا ۔ ہم اس کو ہرگز ڈوم یا ڈوم کی ذریت نہیں کہیں گے ۔ خدا جانے یہ کون ہے اور کس کا ہے مگر یہ یادر ہے کہ یہ شخص اپنے ان گندے الفاظ سے جو کسی قدرا بھی ہم نے لکھے ہیں اور کسی قدر خلاف تہذیب اور سخت مکر وہ دیکھ کر چھوڑ دیئے ہیں ایک نہایت عالی خاندان سید صاحب کی نسبت جو بڑے شریف اور ایک شہر کے معزز اور نامور رئیس ہیں ازالہ حیثیت عرفی کا مرتکب ہو رہا ہے اور خدائے تعالیٰ کا خوف تو اسے کا ہے کو ہوگا مگر دفعہ ۵۰۰ تعزیرات ہند اور کئی ایسے