شہادة القرآن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 395 of 502

شہادة القرآن — Page 395

روحانی خزائن جلد ۶ ۳۹۳ شهادة القرآن منہ جس طرح دنیا میں خوبصورت ہیں آخرت میں بھی نورانی و منور ہوں ۔ فنسئل الله تعالی (ع) خيرهم في الدنيا والاخرة۔ اللهم اهدهم و ايدهم بروح منك واجعل لهم حظا كثيرا فی دینک۔ الخ پھر ایسے شخص پر یہ بہتان کہ اس کے دل میں گورنمنٹ انگلشیہ کی مخالفت ہے اور اس کی کتاب کی نسبت یہ گمان کہ وہ گورنمنٹ کے مخالف ہے پر لے سرے کی بے ایمانی اور شرارت شیطانی نہیں تو کیا ہے۔ خیر خواہان سلطنت و پیروان مذہب اسلام ان یا وہ گو حاسدوں کی ایسی باتیں ہرگز نہ سنیں اور اس کتاب یا مؤلف کی طرف سے سوء ظنی کو اپنے دلوں میں جگہ نہ دیں ۔ گورنمنٹ سے تو ہم پہلے ہی مطمئن ہیں کہ وہ ان باتوں کو مؤلف کی نسبت ہر گز نہ سنے گی بلکہ جو ان باتوں کو گورنمنٹ تک پہنچائے گا اس کو اس کی دروغ گوئی پر سرزنش کرے گی۔ بقیہ اطاعت اٹھاویں۔ سو اس عاجز نے جس قدر حصہ سوم کے پر چھہ مشمولہ میں انگریزی گورنمنٹ حاشیہ کا شکر ادا کیا ہے وہ صرف اپنے ذاتی خیال سے ادا نہیں کیا بلکہ قرآن شریف اور احادیث نبوی کی ان بزرگ تاکیدوں نے جو اس عاجز کے پیش نظر ہیں مجھ کو اس شکر ادا کرنے پر مجبور کیا ہے۔ سو ہمارے بعض نا سمجھ بھائیوں کی یہ افراط ہے جس کو وہ اپنی کو تاہ اندیشی اور بخل فطرتی سے اسلام کا جز سمجھ بیٹھے ہیں ۔ اے جفا کیش نہ عذر است طریق عشاق ہر زہ بدنام کنی چند نکو نامے را (براہین احمدیہ ) مطبوعہ پنجاب پریس سیالکوٹ