شہادة القرآن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 338 of 502

شہادة القرآن — Page 338

روحانی خزائن جلد ۶ ۳۳۶ شهادة القرآن ۳۲ اور شیطان کی پیروی نہ کرو۔ تم پر روز ملے فرض کئے گئے ہیں مگر جو تم میں سے بیمار یا سفر پر ہو وہ اتنے روز ملے پھر رکھے۔ تم ایک دوسرے کے مال کو ناحق کے طور پر مت کھاؤ اور تم تقویٰ اختیار کرو تا فلاح پاؤ اور تم خدا کی راہ میں ان سے جو تم سے لڑیں لڑو لیکن حد سے ملیے بڑھو اور کوئی زیادتی مر سے کرو کہ خدا زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا اور تم خدا کی راہ میں خرچ کرو اور دانستہ اپنے تئیں ہلاکت میں مت ڈالو۔ اور لوگوں سے احسان کرو کہ خدا محسنین کو دوست رکھتا ہے اور حج اور عمرہ کو اللہ کے واسطے پورا کرو اور اپنے پاس تو شتہ ر کھو کہ تو شہ میں یہ فائدہ ہے کہ تم کسی دوسرے سے سوال نہیں کرو گے یعنی سوال ایک ذلت ہے اس سے بچنے کے لئے تدبیر کرنی چاہیے اور تم صلح اور اسلام میں داخل ہو۔ اور مشرکا سے نکاح مت کرو جب تک ایمان نہ لاویں اور مشرکین سے اے عور تو تم نکاح مت کرو جب تک ایمان نہ لاویں اور اپنے نفسوں کے لئے کچھ آگے بھیجو اور خدا تعالیٰ کو اپنی قسموں کا عرضہ مت بناؤ اور عورتوں کو دکھ دینے کی غرض سے بند مت رکھو اور جو لوگ تم میں سے فوت ہو جائیں اور جور و ئیں رہ جائیں تو وہ چار مہینے اور دس دن نکاح کرنے سے رکی رہیں۔ اگر تم طلاق دو تو عورتوں کو احسان کے ساتھ رخصت کرو۔ اگر تمہیں خوف ہو تو نماز پیروں سے چلتے چلتے یا سوار ہونے کی حالت میں پڑھ لو۔ اگر اپنے صدقایے لوگوں کو دکھلا کے دو تو یہ عموماً اچھی بات ہے کہ تالوگ تمہارے نیک کاموں کی پیروی کریں اور اگر چھپا کر محتاجوں کو دو تو یہ تمہارے نفسوں کے لئے بہتر ہے جب تم کسی کو قرضہ دو تو ایک نوشت لکھا لو اور قرض ادا کرنے میں خدا سے ڈرو اور کچھ باقی مت رکھو اور جب تم کوئی خرید و فروخت کرو تو اس پر گواہ رکھ لو ۔ اور اگر تم سفر میں ہوا اور کوئی کا تب نہ ملے تو کوئی جائیداد قبضہ میں کر لو۔ تم سب سے مل کر خدا کی رسی سے پنجہ مارو اور باہم پھوٹ مت ڈالو۔ تم میں سے ایسے بھی ہونے چاہئیں کہ جو امر معروف اور نہی منکر کریں ۔ تم خدا کی مغفرت کی طرف دوڑو اور اگر تم میں سے کسی کی بیوی فوت ہو جاوے تو وہ اس کی جائداد میں سے نصف کا مالک ہے بشرطیکہ اس کی کچھ اولاد نہ ہو اور اگر اولاد ہو تو پھر اس کو چہارم حصہ جائداد بعد عمل بر وصیت پہنچے گا۔ ۴۵ ۳۵