سَت بچن — Page 304
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۳۰۴ اد اس ملک میں یا مصر میں چھپ کر شائع ہو گئی ہیں اور وہ یہ ہیں۔ بوعلی سینا کا قانون مطبوعہ مصر + علامیه شارح قانون + قرشی شار پی قانون + + شفاء الاستقام جلد دوم صفحه ۴۰۵ قلمی کامل الصناعه مطبوعہ مصر تصنیف علی ابن العباس المجوسی صفحه ۶۰۲ اکسیر اعظم جلد رابع + میزان الطب + قرابادین قادری صفحه ۳۰۳ رياض الفوائد ۔ + قلمی ورق ۶۴ و ۶۵ تذکرہ داؤ دانطاکی مطبوعہ مصر ست بچن صفحه ۳۰۳ و ۳۳۳ باب حرف امیم ۔ ذخیره خوارزم شاہ صفحه ۱۵۲ باب میم امراض جلد صفحه ۵۰۸ منهاج البيان + قرابادین کبیر جلد ۲ + قرابادین بقائی جلد دوم صفحه ۴۹۷ صفحه ۵۷۵ لوامع شہر یہ تصنیف سید حسین شہر کاظمی + قرابادین حسین بن اسحاق عیسائی + قرابادین رومی اور اگر بڑی بڑی کتابیں کسی کو میسر نہ آویں تو قرابادین قادری تو ہر جگہ اور ہر شہر میں مل سکتی ہے اور اکثر دیہات کے نیم حکیم بھی اس کو اپنے پاس رکھا کرتے ہیں سواگر ذرہ تکلیف اُٹھا کر اس کے صفحه ۵۰۸ باب بستم امراض جلد میں نظر ڈالیں تو یہ عبارت اُس میں لکھی ہوئی پائیں گے ” مرہم حوار بین که مسمی ست بمرہم سیلینیا * و مرہم رسل و آنرا مرہم عیسی نیز نامند و اجزائے ایں نسخہ دوازده عدد است که حوار بین جهت عیسی علیہ السلام ترکیب کردہ برائے تحلیل اور ام وخنازیر وطواعين و تحقیه راحات از گوشت فاسد و او ساخ و جهت رومانیدن گوشت تازہ سودمند “ ۔ اور اس جگہ نسخہ کے اجزا لکھنے کی حاجت نہیں کیونکہ ہر ایک شخص قرابادین وغیرہ کتابوں میں دیکھ سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ شبہ پیش ہو کہ ممکن ہے کہ حضرت عیسی کو نبوت سے پہلے کہیں سے چوٹیں لگی ہوں یا گر گئے ہوں یا کسی نے مارا ہو اور حواریوں نے اُن کے زخموں کے اورام اور قروح بقیہ حاشیہ در حاشیہ ۔ آکر بسے ہوں پہلے رفتہ رفتہ تنزل کرتے کرتے بت پرست بن گئے ہوں گے اور پھر آخر اور بت پرستوں کی طرح مذہب اسلام کی طرف مائل ہو گئے ہوں گے یہ رائے ڈاکٹر بر نیر کی ہے جو انہوں نے اپنی کتاب سیر و سیاحت میں لکھی ہے ۔ مگر اُسی بحث میں اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ” غالباً اسی قوم کے لوگ پیکن میں موجود ہیں جو مذہب موسوی کے پابند ہیں اور ان کے پاس توریت اور دوسری کتابیں بھی ہیں ۔ مگر حضرت عیسی کی وفات یعنی مصلوب ہونے کا حال ان لوگوں کو بالکل معلوم نہیں، ڈاکٹر صاحب کا یہ فقرہ یا درکھنے کے لائق ہے کیونکہ آج تک بعض نادان عیسائیوں کا یہ گمان ہے کہ حضرت عیسی کے مصلوب ہونے پر یہود اور نصاریٰ کا اتفاق ہے اور اب ڈاکٹر صاحب کے قول سے معلوم ہوا کہ چین کے یہودی اس قول سے اتفاق نہیں رکھتے اور اُن کا یہ مذہب نہیں ہے کہ حضرت عیسی سولی پر مر گئے اور ڈاکٹر صاحب نے جو کشمیریوں کے یہودی الاصل ہونے پر دلائل لکھے ہیں یہی دلائل ایک غور کرنے والی نوٹ ۔ قرابادین قادری میں سلینا کا لفظ ہے مگر شیخ بوعلی سینا کے قانون میں بجائے ما ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ عبرانی یا یونانی لفظ ہے جس کے معنی بارہ کے ہیں۔ منه