سَت بچن — Page 270
روحانی خزائن جلد ۱۰ ٢٧٠ ست بچن ۱۳۶ انسان کا عمدہ کمال یہی ہے کہ وہ کھانے پینے اور ہر ایک قسم کی عیاشی اور دولت اور حکومت کی لذات میں عمر بسر کرے کیونکہ اس قسم کی لذات میں دوسرے جانور بھی اس کے شریک ہیں بلکہ انسان کا کمال ان قوتوں کے کمال پر موقوف ہے جو اُس میں اور اُس کے غیر میں مابہ الامتیاز ہیں اور انسان کے دین کا کمال یہ ہے کہ اُس کی ہر ایک قوت میں دین کی چمک نظر آوے اور ہر یک فطرتی طاقت اس کی ایک دین کا چشمہ ہو جاوے اور وہ قوتیں یہ ہیں ۔ عقل - عفت - شجاعت - عدل - رحم - صبر - استقامت۔ شکر ۔ محبت ۔ خوف - طمع ۔ حزن غم ۔ ایثار - سخاوت - ہمت ۔ حیا۔ سخط - غضب - اعتراض - رضا - شفقت ۔ تذکل - حمد ۔ زم ۔ امانت ۔ دیانت - صدق - عفو - انتقام - کرم - جود۔ مواسات - ذکر ۔ تصور ۔ مروت ۔ غیرت ۔ شوق ۔ ہمدردی - حلم - شدت - فہم ۔ فراست - تدبیر - تقوی۔ فصاحت۔ بلاغت عمل جوارح - ذوق - انس - دعا نطق - ارادہ تواضع - رفق - مدارات۔ تحنن وفا۔ حسن عہد ۔ صلہ رحم ۔ وقار - خشوع خضوع ۔ زہد ۔ غبطہ - ایجاد ۔ معاونت طلب تمدن - تسلیم ۔ شہادت صدق ۔ رضا بقضا - احسان - توکل - اعتماد - تحمل ۔ ایفاء عہد ۔ تبتل ۔ اطاعت ۔ موافقت - مخالطت - عشق - فنا نظری - تطهر - فکر - حفظ ادراک ۔ بغض۔ عداوت ۔ حسرت ۔ اخلاص - علم الیقین - عین الیقین حق الیقین - جهد - تو بہ ۔ ندامت ۔ استغفار ۔ بذل روح ۔ ایمان - توحید - رویا ۔ کشف سمع - بصر - خطرات ۔ یہ تمام قوتیں انسان میں ہی پائی جاتی ہیں اور کوئی دوسرا جانداران میں شریک نہیں ۔ اور اگر چہ بظاہر ایک ایسا شخص جس کو تد بر اور تفکر کرنے کی عادت نہیں کہہ سکتا ہے کہ ان قوتوں میں کئی ایک ایسی قوتیں بھی ہیں جن میں بعض دوسرے جانور بھی شریک ہیں مثلاً محبت یا خوف یا عداوت مگر پوری پوری غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ یہ شراکت صرف صورت میں ہے نہ کہ حقیقت میں ۔ انسانی محبت اور خوف اور عدادت ۔ انسانی عقل اور معرفت اور تجربہ کا ایک نتیجہ ہے پھر جبکہ انسانی عقل اور معرفت اور تجربہ دوسرے حیوانات کو حاصل نہیں ہو سکتا تو پھر اُس کا نتیجہ کیونکر حاصل ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی محبت اور خوف اور عداوت کا کوئی انتہا نہیں انسانی محبت رفته رفته عشق تک پہنچ جاتی