سَت بچن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 550

سَت بچن — Page 198

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۹۸ ست بچن ۷۴ گردن پر ہو گا کہ اُن آنے والوں میں سے کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ ایسے انسان کا پیش کریں جس کی اصلاح سے کروڑ ہا انسان توحید کی روشنی میں داخل ہو گئے ہوں مگر کیا اُنہوں نے ایسا نمونہ پیش کیا اور کیا کسی ایسے کامل کا اپنے اشعار میں نام لکھا جس نے کروڑہا انسانوں کو بت پرستی اور مخلوق پرستی اور طرح طرح کے شرک اور بدعت اور بے حیائی کے کاموں سے چھڑایا ہو لیکن آپ لوگ کہتے ہیں کہ اُنہوں نے ایسے کسی عظیم الشان مصلح کا نام نہیں لکھا جو خدا سے الہام یافتہ ۔ ہو اور خدا کے کروڑ ہا بندوں کے ، دلوں دلوں ۔ پر اُس کی اصلاح کا اثر ہوا ہومگر آپ لوگ اس اِس ۔ بے جا تعصب سے نانک صاحب کو مورد اعتراض کرتے ہیں کیونکہ یہ بات تو کوئی قبول نہیں کرے گا کہ نانک صاحب کے وجود سے پہلے تمام زمانہ ابتداء سے گمراہ ہی چلا آتا تھا اور نانک صاحب ہی ایسے پیدا ہوئے جو ہدایت یافتہ اور پاک دل اور پرمیشر کے بھگت تھے کیونکہ ایسے عقیدہ سے خدا تعالیٰ پر اعتراض آتا ہے۔ سو آپ لوگ غور سے توجہ کریں کہ ایسی باتوں سے جو آپ کر رہے ہیں نانک صاحب کی راستبازی بھی ثابت کرنا محالات سے ہے اگر باوا صاحب در حقیقت راستباز تھے اور ملہم تھے اور دنیا با کی کی خواہشوں خواہشوں میں میں پھنسے پھنسے ہوئے ہوئے نہیں تھے تو ضرور ان کا یہ اعتقاد ہونا چاہئے تھا کہ راست بازی صرف اُنہی سے شروع نہیں ہوئی کیونکہ پرمیشر انہی کے وقت سے پیدا نہیں ہوا اور نہ اُس کی ہدایت کی نظر انہیں کے وقت سے شروع ہوئی جو ازلی ہے اُس کے سب کام از لی ہیں کیا اُن کا یہ گمان تھا کہ اُن کا پرمیشر ایک تنگدل شخص ہے جس کا دل نہیں چاہتا کہ کسی کو فیض پہنچاوے صرف بے شمار برسوں کے گذرنے کے بعد نا نک صاحب پر ہی مہر ہوگئی لیکن اگر اُن کا ایسا گمان نہ تھا اور خدا تعالیٰ کی رحمت کے میدان کو تنگ نہیں سمجھتے تھے تو یہ سچا گیان ضرور ان کو نصیب ہونا چاہئے تھا کہ خدا قدیم سے اپنے بندوں کو ہدایت کرتا آیا ہے اور جب کبھی دنیا بگڑ گئی اور زمین فساد اور پاپ سے بھر گئی تبھی خدا نے کسی خاص فرد میں سچائی کی روح پھونک دی اور خاص روشنی اور الہامی عرفان دے کر ہزاروں کو ایک ہی چراغ سے منور کیا جیسا کہ وہ ہمیشہ ایک ہی انسان سے ہزاروں کو پیدا کر دیتا ہے۔ اب ہم پھر پوچھتے ہیں کہ کیا یہ کامل گیان با وا صاحب کو حاصل تھا یا نہیں تھا اور اگر حاصل تھا تو اس کا نمونہ اُنہوں نے اپنے اشعار اور اپنی باتوں میں کیا بتایا کیا کسی ایسے شخص کا نام بتایا جو اُن سے پہلے دنیا کو روشن