سَت بچن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 115 of 550

سَت بچن — Page 115

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۱۵ باد آنانک صاحب کے کمالات اور اُن کی ہتک عزت کی غرض سے دیا نند کی خرافات ست بیچن پنجاب میں غالباً ایسا شخص کوئی بھی نہیں ہوگا جو باوا نا نک صاحب کے نام سے واقف نہ ہو یا اُن کی خوبیوں سے بے خبر ہو اس لئے کچھ بھی ضرورت نہیں کہ ہم اُن کی سوانح اور طریق زندگی کی نسبت کچھ مفصل تحریر کریں لہذا صرف اس قدر لکھنا کافی ہے کہ باوا صاحب موصوف ہندوؤں کے ایک شریف خاندان میں سے تھے۔ سن نو سو ہجری کے اخیر میں پیدا ہوئے اور چونکہ اللہ تعالی کی راہ میں اخلاص رکھتے تھے اس لئے بہت جلد زہد اور پرہیز گاری اور ترک دنیا میں شہرت پاگئے اور ایسی قبولیت کے مرتبہ پر پہنچ گئے کہ در حقیقت ہندؤں کے تمام گذشتہ اکابر اور کل رشیوں رکھیوں اور دیوتوں میں سے ایک شخص بھی ایسا پیش کرنا مشکل ہے جو اُن کی نظیر ثابت ہو ہمارا انصاف ہمیں اس بات کے لئے مجبور کرتا ہے کہ ہم اقرار کریں کہ بیشک باوا نا نک صاحب اُن مقبول بندوں میں سے تھے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے نور کی طرف کھینچا ہے اس میں کچھ بھی شبہ نہیں کہ ایک کچی تبدیلی خدا تعالیٰ نے اُن میں پیدا کر دی تھی اور حق اور راستی کی طرف اُن کا دل کھینچا گیا تھا اُن کے وقت میں بہت سے جاہل اور شوریدہ مغز ہند و موجود تھے جو اپنے تئیں جوگی یا بیراگی یا سنیاسی وغیرہ ناموں سے موسوم کرتے تھے ۔ اور چھپی بدکاریوں کے سہارے سے رہبانیت کا جھنڈا بہت اونچا کیا ہوا تھا سو باوا صاحب نے اپنی قوم کو یہ بھی اچھا نمونہ دیا کہ انہوں نے جوگی یا بیراگی یا سنیاسی کہلانے سے نفرت کی وہ اس طور کے برہم چرج سے بکلی بیزار تھے جس میں خدا دا د قوتوں کو ناحق ضائع کر کے الہی قانون کو توڑ دیا جائے اسی غرض سے انہوں نے باوجود اپنے کمال