سبز اشتہار — Page 488
صفحہ ۱۶۲۔اگر تو نے کوئی بات نہیں کہی تو کسی کو تجھ سے کوئی واسطہ نہیں لیکن اگر کہی ہے تو اس کی دلیل لانی پڑے گی صفحہ ۱۸۲۔عقل مند جو کچھ کرتا ہے بے وقوف بھی آخر وہی کرتا ہے لیکن بہت خواری اٹھانے کے بعد صفحہ ۱۸۳۔تا جس کا جھوٹ ثابت ہوجائے اس کا منہ کالا ہو صفحہ ۱۸۷۔جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں کڑھتا خدا کسی قوم کو ذلیل نہیں کرتا صفحہ ۲۵۴۔جہاں محبت نمک پاشی کرتی ہے وہاں جو بھی پردہ درمیان میں ہوتا ہے اٹھ جاتا ہے۔یہ ذلیل نفس جس کے لاکھوں منہ ہیں جب عشق جوش میں آتا ہے تو خاموش ہو جاتا ہے۔جب عشق کی وجہ سے کسی کی خودی کا رنگ جاتا رہتا ہے تو یار اپنی مہربانی سے اس پر اپنا رنگ چڑھا دیتا ہے صفحہ ۲۵۸۔یار کے سوا ہر چیز سے سینہ خالی ہونا چاہیے اور دل محبوب کی یاد سے بھرا رہنا چاہیے۔جان اس کی راہ میں قربان ہونی چاہیے اور سر اس کے قدموں میں نثار ہونا چاہیے۔کیا تجھے معلوم ہے کہ عاشقوں کا دین کیا ہوتا ہے؟ میں تجھے بتاتا ہوں اگر تو عاشقوں کی طرح سنے۔وہ یہ ہے کہ سارے جہاں کی طرف سے آنکھ بند کر لینا اور دوست کے سوا ہر چیز سے دل کی تختی کو دھو ڈالنا صفحہ ۲۸۱۔زیادہ حسین اپنے سے کم حسین کو چھڑا دیتا ہے ایک عشق کا علاج دوسرا عشق ہوا کرتا ہے۔شیر ہی شیر سے زور آزما ہو سکتا ہے لوہے کو لوہے سے ہی کوٹ سکتے ہیں۔اگر تیرا بدن نجاست سے لتھڑا ہوا ہے تو کسی دریا پر جا اور غوطہ مار