روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 596 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 596

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۹۶ رونداد جلسه دعا حضرت اقدس موصوف نے اپنی جماعت کے لوگوں کو جو افغانستان ۔ عراق ۔ ہندوستان کے مختلف بلاد مثلاً مدراس کشمیر۔ شاہجہاں پور۔ جموں ۔ متھرا ۔ جھنگ ۔ ملتان ۔ پٹیالہ۔ کپور تھلہ ۔ مالیر کوٹلہ ۔ لدھیانہ شاہ پور - سیالکوٹ - گجرات۔ لاہور ۔ امرتسر ۔ گورداسپور وغیرہ اضلاع سے آئے ہوئے تھے ارشاد فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عید کے روز سر کار برطانیہ کی کامیابی کے لئے دعا کی جائے جس کو سب نے سن کر خندہ پیشانی ۹ سے پسند کیا۔ بنابریں عید کے روز قریب ۸ بجے کے حضرت مسیح علیہ السلام مع اپنی جماعت کے اس وسیع میدان میں جو قصبہ قادیان کی جانب مغرب ہے اور جو قدیمی عیدگاہ ہے تشریف لے گئے اور نو بجے تک دور و نزدیک کے دیہات کے لوگ بھی وہاں جمع ہوتے رہے۔ پھر علامة الدهر وحيد العصر حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب نے نماز عید الفطر پڑھائی اور بعد فراغت نماز عالی جناب حضرت امام الزمان نے کھڑے ہو کر خطبہ نہایت فصاحت و بلاغت سے پڑھا اور تقریر اس قدر پر تا ثیر تھی کہ تمام لوگ جو تعداد میں ہزار سے کم نہ تھے ہمہ تن گوش ہو رہے تھے اور اس قدر واضح اور عام فہم تھی کہ دیہاتی آدمی بھی جو مویشیوں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں متاثر ہوکر بول اُٹھے۔ حضرت اقدس سب سچ کہہ رہے ہیں۔ اس تقریر میں جیسے کہ اصل تقریر سے واضح ہوگا اللہ تعالیٰ کے ساتھ ساتھ حکام مجازی کے حقوق کا کس قد رفوٹو کھینچا گیا ہے اور کس طرح رعایا کو بتلایا گیا ہے کہ اس گورنمنٹ برطانیہ کے کس قدر احسانات ہم مسلمانوں پر ہیں اور ہم مسلمان اپنے قرآن کی رو سے کس حد تک گورنمنٹ کی وفاداری اور جاں نثاری کے لئے پابند کئے گئے ہیں۔ کیا کوئی دنیا میں ہے کہ اس طرح پر از روئے مذہب گورنمنٹ برطانیہ کے حقوق صدق دلی اور نیک نیتی سے ثابت کر سکے۔ یہ اسی جوانمرد کا کام ہے