روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 594 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 594

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۹۴ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحمدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الكَرِيمِ رونداد جلسه دعا روئیداد جلسه دعاء جو حضرت میرزاغلام احمد صاحب مسیح موعود کی تحریک پر دارالامان قادیان میں بتاریخ ۲ فروری ۱۹۰۰ء منعقد ہوا پیشتر اس کے کہ ہم اس روئیداد کو ناظرین کے سامنے پیش کریں اوّل اس امر کا جتلا دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ جناب امام المتقين حجة الله برزمین حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان مسیح زمان علیه الصلوة والسلام جس طرح عام مخلوقات کے خیر خواہ ہیں اسی طرح وہ گورنمنٹ وقت کے سچے دل سے وفادار اور خیر خواہ ہیں۔ یہ انہیں کی ذات مبارک ہے جس نے حقوق رعایا و