رازِ حقیقت — Page 177
اے قادر خدا! اس گورنمنٹ عالیہ انگلشیہ کو ہماری طرف سے نیک جزادے اور اس سے نیکی کر جیسا کہ اس نے ہم سے نیکی کی۔آمین کَشْفُ الغِطَاء یعنی ایک اسلامی فرقہ کے پیشوا مرزا غلام احمد قادیانی کی طرف سے بحضور گورنمنٹ عالیہ اس فرقہ کے حالات اور خیالات کے بارے میں اطلاع اور نیز اپنے خاندان کا کچھ ذکر اور اپنے مشن کے اصولوں اور ہدایتوں اور تعلیموں کا بیان اور نیز ان لوگوں کی خلاف واقعہ باتوں کا ردّ جو اس فرقہ کی نسبت غلط خیالات پھیلانا چاہتے ہیں۔اوریہ مؤلف تاج عزّت جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہنددام اقبالہا کا واسطہ ڈال کر بخدمت گورنمنٹ عالیہ انگلشیہ کے اعلیٰ افسروں اور معزز حکام کے بادب گذارش کرتا ہے کہ براہِ غریب پروری وکرم گستری اس رسالہ کو اوّل سے آخر تک پڑھا جائے یا سُن لیا جائے۔یہ رسالہ تالیف ہو کر ۲۷دسمبر ۱۸۹۸ ء کو مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں باہتما م حکیم فضل الدین صاحب مالک مطبع کے مطبوع ہوا۔