قادیان کے آریہ اور ہم — Page 451
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۴۴۷ قادیان کے آریہ اور ہم وہ پر میشر کے ہاتھ سے گئی۔ پس اس طرح پر جب رومیں خرچ ہوتی رہیں تو باعث اس کے کہ یر میشر کوئی روح پیدا نہیں کر سکتا اور آمدن کی سبیل قطعا بند تو ضرور ایک دن ایسا آجائے گا جبکہ پر میشر کے ہاتھ میں ایک بھی روح نہیں رہے گی تا وہ دنیا میں بھیجی جائے۔ پس اس خیال سے پر میشر نے یہ پیش بندی اختیار کر رکھی ہے جو ہمیشہ کی مکتی سے روحوں کو جواب دے دیا کرتا ہے اور دھکے دے کر مکتی خانہ سے باہر نکالتا ہے۔ اس جگہ بعض نادان آریہ محض چالاکی سے یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ انسان کے اعمال محدود ہیں اس لئے مکتی بھی محدود رکھی گئی مگر وہ دھو کہ کھاتے ہیں یا دھوکہ دیتے ہیں کیونکہ انسان کی فطرت میں ہمیشہ کی اطاعت مرکوز ہے۔ نیک آدمی کب کہتے ہیں کہ اتنی مدت کے بعد ہم خدا تعالی کی (۴۵) بندگی اور اطاعت چھوڑ دیں گے بلکہ اگر بے انتہا مدت تک ان کو عمر دی جائے تب بھی وہ خدا تعالی کی اطاعت اور بندگی کرتے رہیں گے۔ اس صورت میں اگر وہ جلد مرجائیں تو ان کا کیا گناہ ہے۔ اُن کی نیت میں تو ہمیشہ کی اطاعت ہے نہ کہ کسی حد تک اور تمام مدار نیت پر ہے اور موت جو انسان پر آتی ہے یہ خدا کا فعل ہے نہ کہ انسان کا۔ یہ ہیں عقائد آریہ صاحبوں کے جن پر وہ ناز کرتے ہیں۔ چونکہ ان کے خیال میں یہ بات جسمی ہوئی ہے کہ ایک گناہ سے بھی بیشمار جونوں کی سزا در پیش ہے۔ اس لئے وہ گناہ سے پاک ہونے کے لئے کوئی کوشش کرنا عبث اور بے سود سمجھتے ہیں اور اُن کے مذہب میں کوئی مجاہدہ نہیں ہے جس کی رو سے اسی دنیا میں انسان گناہ سے پاک ہو سکے جب تک تناسخ کے ذریعہ سے اور طرح طرح کی جونوں میں پڑنے سے سزا نہ پالے۔ پس ظاہر ہے کہ اس صورت میں کس امید پر وہ کوئی مجاہدہ کر سکتے ہیں اگر وہ سوچیں۔ اور اگر ان کو روحانی فلاسفی کا کوئی حصہ نصیب ہو تو وہ جلدی سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اس عقیدہ کی وجہ سے خدائے کریم ورحیم کی رحمت کا دروازہ اپنے پر بند کر رہے ہیں۔ وہ تو بہ سے صرف (۴۶) چند لفظ مراد لیتے ہیں مگر کچی تو بہ در حقیقت ایک موت ہے جو انسان کے ناپاک جذبات پر آتی ہے اور ایک بچی قربانی ہے جو انسان اپنے پورے صدق سے حضرت احدیت میں ادا کرتا ہے اور تمام قربانیاں جو رسم کے طور پر ہوتی ہیں اس کا نمونہ ہے۔ سو جو لوگ یہ بچی قربانی ادا کرتے ہیں جس کا نام دوسرے لفظوں میں تو بہ ہے۔ در حقیقت وہ اپنی سفلی زندگی پر ایک موت وارد کرتے ہیں تب خدا تعالی