قادیان کے آریہ اور ہم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 444 of 597

قادیان کے آریہ اور ہم — Page 444

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۴۴۰ قادیان کے آریہ اور ہم که سرور خان کا اس قدر رو پیر آیا مگر ساتھ ہی یہ عذر کیا کہ کیونکر معلوم ہو کہ یہ فلاں شخص کا رشتہ دار ہے ۔ تب اس کے تصفیہ کے لئے ان کے روبرو مردان میں بابو الہی بخش اکو نٹٹ کی طرف خط لکھا گیا تھا جو ان دنوں میں میرے سخت مخالف ہیں۔ اُن کا جواب آیا کہ ارباب سرور خان ارباب محمد لشکر خان کا بیٹا ہے۔ (۷) اور کیا یہ سچ نہیں کہ ایک مرتبہ مجھے یہ الہام ہوا تھا کہ " اے عمی بازی خویش کر دی و مرا افسوس بسیار دادی اور اُسی دن شرمیت کے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہوا تھا جس کا نام اُس نے امین چند رکھا اور اُن دنوں میں میرا بھائی غلام قادر مرحوم بیمار تھا میں نے لالہ شرمیت کو کہا کہ آج مجھے یہ الہام ہوا ہے۔ یہ میرے بھائی کی موت کی طرف اشارہ ہے اور الہامی طور پر میرے بیٹے سلطان احمد کی طرف سے یہ کلمہ ہے اور یا ممکن ہے کہ تیرے بیٹے کی طرف اشارہ ہو جس کا نام تو نے امین چند رکھا ہے ۔ یہ میرا کہنا ہی تھا کہ لالہ شرمیت نے گھر میں جا کر اپنے (۳۵) بیٹے کا نام بدل دیا اور بجائے امین چند کے گوکل چند نام رکھ دیا جواب تک زندہ موجود ہے مگر چند روز کے بعد میرا بھائی فوت ہو گیا اور یہ بات بھی لالہ شرمیت سے حلفاً دریافت کرنی چاہیے کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جب گورداسپور میں ایک شخص کرم دین نام نے میرے پر دعویٰ ازالہ حیثیت عرفی عدالت آتما رام اکسٹرا اسٹمنٹ میں دائر کیا ہوا تھا تو میں نے لالہ شرمپت کو اگر چہ مجھے یقین تھا کہ یہ الہام میرے بھائی مرزا غلام قادر مرحوم کی وفات کے بارے میں ہے اور یہی میں نے اپنے بعض عزیزوں کو بتلا بھی دیا تھا اور خود اپنے بھائی مرحوم کو بھی بتلایا تھا جس سے وہ بہت غمگین ہوئے اور پیچھے سے میں نے افسوس بھی کیا کہ ان کو میں نے کیوں بتلا یا مگر جب شرمیت نے مجھے خبر دی کہ میں نے اپنے بیٹے کا امین چند نام رکھا ہے تو تقدیر الہی سے میرے منہ سے یہ الفاظ نکل گئے کہ ممکن ہے کہ عمی سے مراد امین چند ہو کیونکہ ہندو لوگ امین چند کے نام کو مختصر کر کے امی بھی کہہ دیتے ہیں۔ تب اس کے دل میں بہت خوف پیدا ہوا اور اس نے گھر میں جا کر امین چند کی جگہ گوگل چندا اپنے لڑکے کا نام رکھ دیا۔ منا