پُرانی تحریریں — Page 2
عرض حال خدا تعالیٰ نے محض اپنے احسان سے مجھے توفیق دی ہے کہ میں اپنے سید و مولی حضرت امام الوقت جناب مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی معہود کی ان گراں قدر اور نادر تحریرات کے ایک حصہ کو رسالہ کی صورت میں پبلک کی خدمت میں پیش کروں جو آج سے بائیس تئیس برس پیشتر مذہبی دنیا میں پیش ہو چکی ہیں۔ ان تحریروں کے پڑھنے سے بالغ خرد ناظرین اور دقیقہ رس طبیعتیں حضرت مرزا صاحب کی مذہبی حمایت اور اسلامی غیرت اور خیر خواہی کا اندازہ کر سکیں گے اور ان کو ایک عظیم الشان نشان جناب کے دعاوی کی صداقت میں ملے گا کیونکہ یہ تحریریں ایسے وقت اور زمانہ کی ہیں جب ابھی آپ موجودہ دعاوی کے ساتھ دنیا میں ظاہر نہ ہوئے تھے۔ میں نے ارادہ کیا ہوا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا حضرت اقدس کی پرانی سے پرانی تحریریں خواہ وہ مکتوبات ہوں یا مضامین جمع کر کے شائع کرتا رہوں ۔ چنانچہ یہ رسالہ پہلا حصہ ہے ۔ اس رسالہ کی اشاعت میں مجھے بہت بڑی مدد بھائی ظفر احمد کپور تھلوی سے ملی ہے۔ اللہ تعالی ان کو اس للھی امداد کی جزا دے۔ میں اپنے ان احباب سے جن کو اپنے ہادی امام کی کل پرانی تحریر میں اپنے پاس جمع رکھنے اور پڑھنے کا شوق ہے درخواست کرتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے وہ مجھے اس کام میں مدد دیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ دریغ نہ فرمائیں گے۔ ابھی تک میں ایسے مضامین اور تحریر میں زیادہ چھاپ نہیں سکتا کیونکہ مالی مشکلات سے ایک رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان بیش قیمت موتیوں کی قیمت چند پیسے بھی اکثر دفعہ مجھے بیشی قیمت کے سوالات کا جواب وہ بتا دیتے ہیں جس کے لئے میں اپنے ناظرین سے معافی چاہتا ہوں ۔ بالآخر یہ آرزو ہے کہ اللہ تعالی اس خدمت کو قبول فرمائے اور میرا خاتمہ بالخیر کرے۔ اس امام کے ساتھ رکھے اور اسی کے قدموں میں مارے اور اسی کے زمرہ میں جلائے ۔ والسلام خاکسار یعقوب علی ایڈیٹر الحکم ۳۰ رمئی ۱۸۹۹