نزول المسیح — Page 618
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۶۱۴ نزول المسيح بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۲۰ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بیان فرما ئیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں کیونکر زندہ کرتا ہے اور آسمان سے اپنی بخشش اور حمت نازل فرما۔ اس الہام میں یہ خبر دی گئی کہ کبھی ایسا موقع آنے والا ہے کہ ہمیں یہ دعا کرنی پڑے گی اور وہ قبول ہوگی ۔ چنانچہ ایسا ہوا کہ ایک دفعہ ہمارا لڑکا مبارک احمد ایسا سخت بیمار ہوا کہ سب نے کہا وہ مر گیا ہے ہم اٹھے اور دعا کرتے ہوئے لڑکے پر ہاتھ پھیرتے تھے تو لڑکے کو سانس آنا شروع ہو گیا تھا علاوہ ازیں یہ الہام اس طرح سے بھی پورا پیشگوئی نمبر ۱۲۱ زنده گواه رویت ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اب تک ہمارے ہاتھ سے ہزار ہا روحانی مردہ زندہ کیے ہیں اور کر رہا ہے۔ لے عرصہ قریباً پچیس برس کا گذرا ہے کہ مجھے گورداسپور میں ایک رؤیا ہوا کہ میں ایک چارپائی پر بیٹھا ہوں اور اسی چار پائی پر بائیں طرف مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی مرحوم بیٹھے ہیں اتنے میں میرے دل میں تحریک پیدا ہوئی کہ میں مولوی صاحب موصوف کو چار پائی سے نیچے اتار دوں ۔ چنانچہ میں نے ان کی طرف کھسکنا شروع کیا یہاں تک کہ وہ چار پائی سے اتر کر زمین پر بیٹھ گئے ۔ اتنے میں تین فرشتے آسمان کی طرف سے ظاہر ہو گئے جن میں سے ایک کا نام خیر اکتی تھا۔ وہ تینوں بھی زمین پر بیٹھ گئے اور مولوی عبد اللہ بھی زمین پر تھے ۔ اور میں چار پائی پر بیٹھا رہا۔ تب میں نے ان سب سے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں تم سب آمین کہو تب میں نے یہ دعا کی ربّ اذهـب عـنـى الـرجــــس وطـهـرنـي تاریخ ظہور پیشگوئی پیشگوئی کے چند سال بعد لے اس نشان کے گواہ بہت سے مرد اور عورتیں ہیں منجملہ ان کے مولوی نورالدین صاحب۔ مرزا خدا بخش صاحب۔ صاحبزادہ سراج الحق صاحب۔ شیخ عبدالرحمن قادیانی صاحب اور