نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 602 of 822

نزول المسیح — Page 602

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان نمبر شمار پیشگوئی پیشگوئی نمبر ۹۵ رویت لے زنده گواه 51901 ۵۹۸ جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں کے پاس گر پڑا ہے اور سخت چوٹ آئی ہے اور کرتے خون سے بھر گیا ہے۔ خدا کی قدرت کہ ابھی اس کشف پر شائد تین منٹ سے زیادہ نہیں گذرے ہوں گے کہ میں دالان سے باہر آیا اور مبارک احمد کہ شائد اس وقت سوا دو سال کا ہوگا چٹائی کے پاس کھڑا تھا بچوں کی طرح کوئی حرکت کر کے پیر پھسل گیا اور زمین پر جا پڑا اور کپڑے خون سے بھر گئے اور جس طرح عالم کشف میں دیکھا تھا اسی طرح ظہور میں آگیا۔ اس واقعہ کی بہت سی عورتیں خادمہ وغیرہ جو ہمارے گھر میں ہیں گواہ ہیں۔ ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مبارک احمد میرا چوتھا لڑکا فوت ہو گیا ہے۔ اس سے چند دنوں کے بعد مبارک احمد کو سخت تپ ہوا اور آٹھ دفعہ فش ہو کر آخری عش میں ایسا معلوم ہوا کہ جان نکل گئی ہے۔ آخر دعا شروع کی اور ابھی میں دعا میں تھا کہ سب نے کہا کہ مبارک احمد فوت ہو گیا ہے۔ تب میں نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا تو نہ دم تھا نہ نبض تھی آنکھیں میت کی طرح پتھرا گئیں تھیں۔ لیکن دعا نے ایک خارق عادت اثر دکھلایا اور میرے ہاتھ رکھنے سے ہی جان محسوس ہونے لگی یہاں تک کہ لڑ کا زندہ ہو گیا اور زندگی کے علامات پیدا ہو گئے ۔ تب میں نے بلند آواز سے حاضرین کو کہا کہ اگر عیسی بن مریم نے کوئی مردہ زندہ کیا ہے تو اس سے زیادہ ہر گز نہیں یعنی اس طرح کا مردہ زندہ ہوا ہو گا نہ کہ وہ جس کی جان آسمان پر پہنچ چکی ہو اور ملک الموت نے اس کی روح کو قرار گاو تک پہنچا دیا ہو لے نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی لے اس واقعہ کے قادیان میں رہنے والے بہت سے مرد اور عورتیں گواہ ہیں ۔ ۲۲۰