نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 601 of 822

نزول المسیح — Page 601

61199 روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۹۷ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائیں جو نیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۹۳ آج سے بارہ برس پہلے ١٩٠١ء پیشگوئی نمبر ۹۴ زنده گواه رویت نزول المسيح ابھی ڈاک میں روانہ کیا کیونکر اس کا حال ظاہر کیا گیا اس علم غیب نے ان کے ایمان کو بہت قوت دی چنانچہ انہوں نے بارہا مجھے جتلایا کہ اس مخط سے خدا پر میرا ایمان بہت بڑھ گیا اس محل کو وہ ہمیشہ اپنی کتاب جیسی میں بطور تبرک رکھا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ انہوں نے خلیفہ محمد حسین کو بھی جو وزیر اعظم پٹیالہ تھے بڑے تعجب سے وہ خط دکھایا اور موت سے ایک دن پہلے پھر اس خط کو مجھے دکھلایا کہ میں نے اپنی جیسی کتاب میں رکھ لیا تھا اور اس نشان کے ساتھ دوسرانشان یہ ہے کہ جب عالم کشف میں ان کا دوسرا مخط مجھ کو ملا جس میں بہت بیقراری ظاہر کی گئی تھی تو میں نے اس جواب کے خط کو پڑھ کر ان کے لئے دعا کی اور مجھے کو الہام ہوا کہ کچھ عرصہ کیلئے یہ روک اٹھادی جاوے گی اور ان کو اس غم سے نجات دی جائے گی۔ یہ الہام ان کو اسی خط میں لکھ کر بھیجا گیا تھا جو زیادہ تر تعجب کا موجب ہوا ۔ چنانچہ وہ الہام جلد تر پورا ہوا۔ اور تھوڑے دنوں کے بعد ان کی منڈی بہت عمدہ طور پر بارونق ہو گئی اور روک اُٹھ گئی۔ اس نشان میں دو نشان ظاہر ہوئے اول قبل از وقت اطلاع دینا کہ ایسا واقعہ پیش آنے والا ہے۔ دو تم قبولیت دعا سے اطلاع ہونا کہ منڈی پھر با رونق ہو جائے گی ہے ایک دفعہ میں نے عالم کشف میں دیکھا کہ مبارک احمد جو پر چہارم میرا ہے چٹائی تاریخ ظہور پیشگوئی آج سے بار ہا برس پہلے نواب صاحب نے اس واقعہ کو اپنی نوٹ بک میں درج کیا تھا اور محمد حسین خان صاحب وزیر پٹیالہ کو بھی میرے سامنے اپنی کتاب دکھائی تھی ۔ وزیر صاحب کی مجلس میں بیٹھنے والے لوگ اور لد ہانہ کے کئی آدمی اس واقعہ کے گواہ ہیں ۔