نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 595 of 822

نزول المسیح — Page 595

۰۲۱۳ روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۹۱ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگو ئیں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۸۵ پیشگوئی نمبر ۸۶ پیشگوئی نمبر ۷ ۸ زنده گواه رویت نمبر ۸۶۔ VbVI۔ SVVI پس میں نے سب عزیزوں کو جمع کر کے کھول کر سنا دیا کہ خدائے علیم نے مجھے خبر دی ہے کہ تم اس مقدمہ میں ہرگز فتح یاب نہ ہو گے۔ اس لئے اس سے دستبردار ہو جانا چاہئے ۔ لیکن انہوں نے ظاہری وجو ہات اور اسباب پر نظر کر کے اور اپنی فتح یابی کو متعین خیال کر کے میری بات کی قدر نہ کی اور مقدمہ کی پیروی شروع کر دی اور عدالت ماتحت میں میرے بھائی کو فتح بھی ہو گئی لیکن خدائے عالم الغیب کی وحی کے بر خلاف کس طرح ہو سکتا تھا بالآخر چیف کورٹ میں میرے بھائی کو شکست ہوئی اور اس طرح اس الہام کی صداقت سب پر ظاہر ہو گئی۔ خواجہ جمال الدین صاحب بی اے جو ہماری جماعت میں داخل ہیں جب امتحان منصفی میں فیل ہوئے اور ان کو بہت نا کامی اور نا امیدی لاحق ہوئی اور سخت غم ہوا تو ان کی نسبت مجھے یہ الہام ہوا کہ سَيُغْفَرُ یعنی اللہ تعالیٰ ان کے اس غم کا تدارک کرے گا۔ چنانچہ اس کے مطابق وہ جلد ریاست کشمیر میں ایک ایسے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے جو عہدہ منصفی سے ان کے لئے بہتر ہوا یعنی وہ تمام ریاست جموں و کشمیر کے انسپکٹر مدارس ہوگئے اور اب تک اسی عہد و پر قائم ہیں لے ایک دفعہ ہم ریل گاڑی پر سوار تھے اور لدھیانہ کی طرف جا رہے تھے کہ الہام ہوا کہ نصف ترا نصف عمالیق را “ اور اس کے ساتھ یہ تفہیم ہوئی تاریخ ظہور پیشگوئی ١٩٠٠ء ے اس نشان کے گواہ بہت سارے احباب ہیں مثلاً مولوی حکیم نورالدین صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب۔ خواجہ کمال الدین صاحب۔ مفتی محمد صادق صاحب اور مولوی محمد علی صاحب ۔ مولوی شیر علی صاحب ۔ حکیم فضل دین صاحب وغیرہ۔