نزول المسیح — Page 586
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۸۲ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۳ زنده گواه رویت نمبر ۷۳ انہوں نے اپنے تئیں مسلمان ظاہر کیا ہے اور میں نے دیکھا کہ ایک ہندو ان کے چشمہ سے پانی پی رہا ہے پس میں نے اس ہندو کو کہا کہ یہ چشمہ گدلا ہے ہمارے چشمے سے پانی پیو۔ تمہیں برس کا عرصہ ہوا ہے جب کہ میں نے یہ خواب یعنی با وانا تک صاحب کو مسلمان دیکھا اسی وقت اکثر ہندوؤں کو سنایا گیا تھا اور مجھے یقین تھا کہ اس کی کوئی تصدیق پیدا ہو جائے گی چنانچہ ایک مدت کے بعد وہ پیشگوئی بکمال صفائی پوری ہو گئی اور تین سو برس کے بعد وہ چولہ ہمیں دستیاب ہو گیا کہ جو ایک صریح دلیل با واصاحب کے مسلمان ہونے پر ہے یہ چولہ جو ایک قسم کا پیراہن ہے بمقام ڈیرہ نانک باوا نا تک صاحب کی اولاد کے پاس بڑی عزت اور حرمت سے بطور تبرک محفوظ ہے اور سکھوں کی تاریخی کتابوں میں لکھا ہے کہ اس چولہ کو با وانا تک صاحب پہنا کرتے تھے اس پر بہت سی قرآنی آئتیں لکھی ہوئی ہیں جن میں سے ایک یہ سورۃ ہے قُل هو الله احد الله الصمد لم يلد وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدُ اور ایک یہ آیت ہے إِنَّ الَّذِينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَام دِيْنًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَ هُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ ۔ ایسے چولے باوانا نک صاحب کے زمانہ میں وہ فقیر بنایا کرتے تھے جن کا دعوی تھا کہ ہم اسلام میں محو ہیں پس باوا صاحب کا یہ چولہ آپ کو صرف مسلمان ہی نہیں بناتا بلکہ کامل مسلمان بناتا ہے بعض سکھوں کا تاریخ ظہور پیشگوئی اس نشان کے متعلق الہامات کے قبل از وقت سننے والے بہت سارے لوگ ہیں ۔ منجملہ ان کے صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی اور شیخ حامد علی صاحب شیخ عبداللہ صاحب سنوری ۔ منشی تاج الدین صاحب الاخلاص ۲ تا ۵ ۲ آل عمران : ۲۰ ۳ آل عمران :۸۶