نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 547 of 822

نزول المسیح — Page 547

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۴۳ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندر جہ ذیل خارق عادت پیشگویاں بتلائیں جو دنیا پر ا ر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۲ شیخ رحمت اللہ صاحب اور اخویم منشی تاج الدین صاحب اکو نٹنٹ دفتر ریلوے لاہور اور اخویم عبد العزیز خان صاحب کلارک دفتر اگزیمیز ریلوے لاہور اور ا خویم خلیفه نوردین صاحب وغیرہ احباب موجود تھے۔ میں نے ڈپٹی عبد اللہ آتھم کو کہا کہ آج یہ مباحث منقولی اور معقولی رنگ میں تو ختم ہو گیا مگر ایک اور رنگ کا مقابلہ باقی رہا جو خدا کی طرف سے ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ نے اپنی کتاب اندرونہ بائبل میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کے نام سے پکارا ہے اور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق اور سچا رسول جانتا ہوں اور دین اسلام کو منجانب اللہ یقین رکھتا ہوں۔ پس یہ وہ مقابلہ ہے کہ آسمانی فیصلہ اس کا تصفیہ کرے گا اور وہ آسمانی فیصلہ یہ ہے کہ ہم دونوں میں سے جو شخص اپنے قول میں جھوٹا ہے اور ناحق رسول صادق کو کاذب اور وجال کہتا ہے اور حق کا دشمن ہے وہ آج کے دن سے پندرہ مہینہ تک اس شخص کی زندگی میں ہی جو حق پر ہے ہادیہ میں گرے گا۔ بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے یعنی راستباز اور صادق نبی کو دجال کہنے سے باز نہ آوے اور بیبا کی اور بد زبانی نہ چھوڑے۔ یہ اس لئے کہا گیا کہ صرف کسی مذہب کا انکار کرنا دنیا میں مستوجب سزا نہیں ٹھہرتا بلکہ بے باکی اور شوخی اور بد زبانی مستوجب سزا ٹھہراتی ہے۔ غرض جب انھم کو ایسی مجلس میں جس میں ستر سے زیادہ آدمی ہوں گے یہ پیشگوئی سنائی گئی تو تاریخ ظہور پیشگوئی اس کا رنگ فق اور چہرہ زرد ہو گیا اور ہاتھ کانپنے لگے تب اس نے اور اخویم خلیفہ نورالدین صاحب تاجر جموں اور اخویم منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلہ اور اخویم خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈ ر پشاور اور خلیفہ رجب الدین صاحب لاہور 1900