نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 546 of 822

نزول المسیح — Page 546

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۴۲ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بلائیں جو نیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۲ رویت نمبر ۴۲ بقیه زنده گواه تاریخ ظہور پیشگوئی عیسائیوں کی طرف سے ڈپٹی عبداللہ انتم انتخاب کیا گیا اور مسلمانوں کی طرف سے میں پیش ہوا اور عبداللہ آتھم نے مباحثہ سے کچھ دن پہلے اپنی کتاب اندرونہ بائیل میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت دجال کا لفظ لکھا تھا جیسا کہ کتاب جنگ مقدس کے آخری صفحہ میں اس کا ذکر ہے وہ شرارت اور شوخی اس کی مجھے تمام ایام بحث میں یا درہی اور میں دل و جان سے چاہتا تھا کہ اس کی سرزنش کی نسبت کوئی پیشنگوئی خدا تعالی سے پاؤں ۔ چنانچہ میں نے آتھم سے ایک دو تخطی تحریر بھی اسی غرض سے لے لی تھی تا وہ پیشگوئی کے وقت عام عیسائیوں کی طرح میری آزار دہی کے لئے کسی عدالت کی طرف نہ دوڑے۔ سو میں پندرہ دن تک بحث میں مشغول رہا اور پوشیدہ طور پر آتھم کی سرزنش کے لئے دعا مانگتا رہا۔ جب بحث کے دن ختم ہو گئے تو میں نے خدا تعالیٰ کی طرف سے اطلاع پائی کہ اگر آتھم اس شوخی اور گستاخی سے تو بہ اور رجوع نہیں کرے گا جو اس نے دجال کا لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اپنی کتاب میں لکھا تو وہ ہادیہ میں پندرہ مہینہ کے اندر گرایا جائے گا۔ سو یہ امرالہی پا کر بحث کے خاتمہ کے دن ایک جماعت کثیر کے رو بروجس میں عیسائیوں کی طرف سے ڈاکٹر مارٹن کلارک اور تمہیں کے قریب اور عیسائی تھے اور میری جماعت کے لوگ بھی تمہیں یا چالیس کے قریب تھے جن میں سے اخویم مولوی حکیم نوردین صاحب اور اخویم مولوی عبدالکریم اور اخویم تیرے آدمیوں کے روبرو رجوع کیا ۔ جن میں اخویم مولوی حکیم نور الدین صاحب اور اخویم مولوی عبدالکریم صاحب اور اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب مالک بمبئی ہوس لاہور