نزول المسیح — Page 545
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۴۱ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں پیشگوئی نمبر ۴۲ زنده گواه رویت نمبر ۴۲ یعنی هزی الیک بجذع النخلة تساقط عليك رطبًا جنیا ، یہ حضرت مریم کو اس وقت وہی ہوئی تھی کہ جب ان کا لڑکا میسی علیہ السلام پیدا ہوا تھا اور وہ کمزور ہوئی تھیں اور خدا تعالیٰ نے اسی کتاب براہین احمدیہ میں میرا نام بھی مریم رکھا اور مریم صدیقہ کی طرح مجھے بھی حکم دیا کہ و کن من الصالحين الصديقين ۔ دیکھوص ۲۴۲ براہین احمدیہ ۔ پس یہ میری وحی یعنی هز الیک اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ صدیقیت کا جو حمل تھا اس سے بچہ پیدا ہوا جس کا نام عیسی رکھا گیا اور جب تک وہ کمزور رہا صفات مریمیہ اس کی پرورش کرتی رہیں اور جب وہ اپنی طاقت میں آیا تو اس کو پکارا گیا یا عیسی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ اِلَی دیکھو صفحه ۵۵۶ براہین احمدیہ۔ یہ وہی وعدہ تھا جو سورہ تحریم میں کیا گیا اور ضرور تھا کہ اس وعدہ کے موافق اس امت میں سے کسی کا نام مریم ہوتا اور پھر اس طرح پر ترقی کر کے اس سے عیسی پیدا ہوتا اور وہ ابن مریم کہلاتا سو وہ میں ہوں۔ وجی ھری الیک مریم کو بھی ہوئی اور مجھے بھی مگر با ہم فرق یہ ہے کہ اس وقت مریم ضعف بدنی میں مبتلا تھی اور میں ضعف مالی میں مبتلا تھا۔ منجملہ اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان نشانوں کے وہ نشان ہے جو اس خدائے قادر نے ڈپٹی عبد اللہ انتم عیسائی کی نسبت ظاہر فرمایا اور اس کے لئے یہ تقریب پیش آئی کہ مئی اور جون ۱۸۹۳ء میں ڈاکٹر مارٹن کلارک کی تحریک سے اسلام اور عیسائیت میں ایک مباحثہ قرار پایا اس مباحثہ میں نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی پیشگوئی نمبر ۴۲ یعنی عبداللہ آتھم کے متعلق جو میں نے پیشگوئی کی تھی اس کا ثبوت اس رسالہ مباحثہ میں موجود ہے جس کا نام جنگ مقدس ہے اور اسی سے ثابت ہے کہ یہ پیشگوئی کیوں کی گئی یعنی آتھم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کہا تھا اور پھر پیشگوئی کوسن کر قریباً