نزول المسیح — Page 534
۱۵۲ روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۳۰ نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی نمبر ۳۱ ۸۲ و ۱۸۸۰ء پیشگوئی جب مولوی محمد حسین بٹالوی نے فتویٰ تکفیر میری نسبت شائع کیا اور نذیر حسین دہلوی نے فتویٰ دیا۔ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پرظاہر ہوچکیں وَاذْ يَمُكُرُ بِكَ الَّذِى كَفَرَ اَوْقِدْلِي يَا هَامَانِ لَعَلَّى اَطَّلِعُ عَلَى إِلَهِ مُوسَى وَ إِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ۔ تَبَّتْ يَدَا أَبِى لَهَبٍ وَتَبَّ۔ مَا كَانَ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ فِيْهَا إِلَّا خَائِفًا۔ وَمَا أَصَابَكَ فَمِنَ اللَّهِ الْفِتْنَةُ هَهُنَا فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ أَلَا إِنَّهَا فِتْنَةٌ مِّنَ اللَّهِ۔ لِيُحِبَّ حُبَّاجَمَّا۔ حُبًّا مِنَ الله العزيز الاكرم عَطَاءً ا غَيْر مجذوذ۔ شاتان تذبحان و كُلّ من عليها فان ۔ ترجمہ۔ اور یاد کر وہ زمانہ جب کہ ایک ایسا شخص تجھ سے مکر کرے گا کہ جو تیری تکفیر کا بانی ہوگا اور اقرار کے بعد منکر ہو جائے گا ( یعنی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی) اور وہ اپنے رفیق کو کہے گا (یعنی مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی کو ) کہ اے ہامان میرے لئے آگ بھڑ کا یعنی کافر بنانے کے لئے فتوی دے میں چاہتا ہوں کہ موسیٰ کے خدا کی تفتیش کروں اور میں گمان کرتا ہوں کہ وہ جھوٹا ہے۔ اس جگہ خدا تعالیٰ نے میرا نام موسیٰ رکھا تا اس بات کی طرف اشارہ کرے کہ جس نظر سے یعنی نہایت تحقیر اور استخفاف سے فرعون نے موسیٰ کو دیکھا تھا اور کہتا تھا کہ یہ میرا ہی پرورش یافتہ ہے اور میں ہی اس کو ہلاک کروں گا یہی طریق محمد حسین نے اختیار کیا اور نیز اس فتح کی طرف اشارہ ہے جو مقدر تھا کہ مجھے موسیٰ کی مانند فرعون پر حاصل ہوگی اور پھر مجھے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرا کر تبت یدا ابي لهب وتب فرما دیا یعنی پیشگوئی نمبر ۳۱ کا ثبوت خود مولوی محمد حسین بٹالوی نے اپنے ہاتھ سے دیا کہ میرے لئے کفر نامہ لکھا اور کا فرٹھہرایا۔ پھر بعد اس کے بحکم حاکم تکذیب اور تکفیر سے روکا گیا۔ جیسا کہ زندہ گواہ رویت کے نمبر ۳۱ پیشگوئی میں بیان تھا۔