نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 462 of 822

نزول المسیح — Page 462

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۴۵۸ نزول المسيح ہو سکتا ہے ۔ ہرگز نہیں۔ ورنہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کے سننے سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اور اصحاب کبار بھی، ہر ایک سننے والا کیوں نہ ہوجبکہ (رسولہ) کے سننے سے رسول بن گیا تو (محمد رسول الله ) کے سننے سے محمد رسول اللہ اور (والذين معه ) کے سننے سے اصحاب کبار اور (الكفار) کے سننے سے کفار کیوں نہیں بن سکتا۔ ایسا ہی مندرجہ حسب اجازت سابقہ بغیر ما کی گئی ۔ آئندہ شاید آپ کو یا مولوی غلام محمد صاحب کو تکلیف بقیہ حاشیہ اٹھانی ہوگی۔ والسلام نقل ان نوٹوں کی جو محمد حسن نے اعجاز امسیح اور شمس بازغہ پر لکھے تھے یه تمام نقل بعینہ ہمارے پاس آگئی ہے جس کو محمد حسن متوفی نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہے اور چونکہ یہ تمام نوٹ وہی ہیں جو کتاب سیف چشتیائی میں لکھے گئے ہیں اس لئے ان کا اس جگہ نقل کرنا طوالت سے خالی نہیں مگر اس بات کے گواہ کہ یہی وہ نوٹ ہیں جو محمد حسن نے کتاب اعجاز امسیح اور شمس بازغہ پر لکھے تھے پانچ آدمی ہیں (۱) پہلے میاں شہاب الدین بھیں جیسا کہ ان کے دونوں خطوط ہم نقل کر چکے ہیں ۔ (۲) دوسرے مولوی کرم الدین صاحب دوست پیر مہر علی صاحب جن کا ہم سے کچھ بھی تعلق نہیں جنہوں نے اپنے ہاتھ سے اعجاز مسیح اور نس بازنہ کے حاشیہ پر سے یہ نوٹ نقل کئے ہیں جن کا محل ہم ابھی نقل کر چکے ہیں (۳) مہرعلی شاہ کا اپنے ہاتھ کا کارڈ بنام مولوی کرم الدین صاحب جو ابھی نقل ہو چکا ہے (۴) محمد حسن متوفی کا باپ جس نے وہ دونوں کتا ہیں میاں شہاب الدین اور مولوی کرم الدین صاحب کے حوالہ کیں جن پر محمد حسن متوفی کے نوٹ لکھے ہوئے تھے اور نیز اپنے روبرو یہ نوٹ نقل کرائے۔ (۵) محمد حسن متوفی کا لڑکا جس نے اپنے گھر سے اس کام کے لئے کتا بیں نکالیں کہ اپنے خسر کو دیوے تا وہ فروخت کر د یوے اور جواب مفصل حاشیہ میں آگیا ہے ان نوٹوں میں اس نے اپنی جہالت اور تعصب اور شتاب کاری کی وجہ سے بہت سی قابل شرم غلطیاں کی ہیں لیکن اب مردہ کو ملامت کرنا بے فائدہ ہے۔ اس قدر اس کے نوٹوں میں فحش غلطیاں ہیں کہ اگر اس کو جلدی سے موت نہ پکڑ لیتی تو وہ ضرور نظر کر کے الفتح :٣٠