نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 822

نزول المسیح — Page 459

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۴۵۵ نزول المسيح یہ اعتراضات دیانت اور تقویٰ اور حق پرستی کی راہ سے کئے گئے ہیں یا بد دیانتی اور ترک تقومی اور دھوکہ ےے کے دہی اور ظلم اور تعصب کے طریق سے لکھے گئے ہیں اور ہم اُن کے تمام اعتراضات اس جگہ بجنسہ اُن کی عبارت میں ہی نقل کر دیتے ہیں تا خلاصہ کرنے کی حالت میں شبہات پیدا نہ ہوں اور وہ یہ ہیں:۔ نقل مطابق اصل از کتاب سیف چشتیائی صفحه ۶ و ۷ و ۸ بقیہ حاشیہ نبوت اصلیہ کے مدعی ہونے کا ثبوت اور اُس کی تردید کے باپ کی تحویل میں ہیں اس واسطے جناب کی خدمت میں وہ کتابیں بھیجنا مشکل ہے۔ کیونکہ اُن کا خیال آپ کے خلاف میں ہے اور وہ بھی بھی اس امر کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ ہاں یہ ہو سکے گا کہ ان نوٹوں کو جلسہ نقل کر کے آپ کے پاس روانہ کیا جائے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خاص آدمی جناب کی جماعت سے یہاں آکر خود دیکھ جائے۔ لیکن جلدی آنے پر دیکھا جاسکے گا۔ پیر صاحب کا ایک کارڈ جو مجھے پرسوں ہی پہنچا ہے با صلبا جناب کے ملاحظہ کے لئے روانہ کیا جاتا ہے جس میں انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مولوی محمد حسن کے نوٹ انہوں نے چرا کر سیف چشتیائی کی رونق بڑھائی ہے لیکن ان سب باتوں کو میری طرف سے ظاہر فرمایا جانا خلاف مصلحت کیا ہے۔ ہاں اگر میاں شہاب الدین کا نام ظاہر بھی کر دیا جائے تو کچھ مضائقہ نہ ہوگا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ پیر صاحب کی جماعت مجھ پر سخت ناراض ہو ۔ آپ دعا فرما دیں کہ آپ کی نسبت میرا اعتقاد بالکل صاف ہو جاوے اور مجھے سمجھ آجاوے کہ واقعی آپ ملہم اور مامور من اللہ ہیں۔ جناب مولوی عبد الکریم صاحب و مولا نا مولوی نور الدین صاحب کی خدمت میں دست بستہ السلام علیکم عرض ہے۔ زیادہ لکھنے میں نیق وقت مانع ہے۔ میاں شہاب الدین کی طرف سے بعد سلام علیکم مضمون واحد ہے۔ والسلام خاکسار محمد کرم الدین عفی عنہ از بھیں تحصیل چکوال مورخہ ۲۱ جولائی ۱۹۰۲ء مولوی کرم الدین صاحب کو سہوا اس طرف خیال نہیں آیا کہ شہادت کا پوشیدہ کرنا سخت گناہ ہے جس کی نسبت اثم قلبۂ کا قرآن شریف میں وعید موجود ہے۔ لہذا تقویٰ یہی ہے کہ کسی لوم لائم کی پروانہ کریں اور شہادت جو اپنے پاس ہوا دا کر دیں۔ سو ہم اس بات سے معذور ہیں جو جرم اخفاء کے مد و معاون بنیں ۔ اور مولوی کرم الدین صاحب کا یہ اخفاء خدا کے حکم سے نہیں ہے صرف دلی کمزوری ہے ۔ خدا ان کو قوت دے ۔۱۲ من المؤلف