نزول المسیح — Page 405
روحانی خزائن جلد ۱۸ تنبیہ نازل ہوگی۔ ۴۰۱ نزول المسيح اور پھر براہین احمدیہ میں یہ الہام الم نجعل لك سهولة في كل امر بيت الفكر وبيت الذكر و من دخله كان امنا یعنی ہم نے تیرے لئے بیت الفکر اور بیت الذکر بنایا ہے اور جوان میں داخل ہوگا وہ امن میں آ جائے گا۔ چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ ملک میں عام طاعون پڑے گی اور کسی کم مقدار کی حد تک قادیان بھی اس سے محفوظ نہیں رہے گی اس لئے اس نے آج کے دنوں سے تیس برس پہلے فرما دیا کہ جوشخص اس مسجد اور اس گھر میں داخل ہوگا یعنی اخلاص اور اعتقاد سے وہ طاعون سے بچایا جائے گا۔ اسی کے مطابق ان دنوں میں خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا انسی احافظ کل من في الدار۔ الا الذين علوا من استکبار و احافظک خاصة سلام قولا من رب رحیم یعنی میں ہر ایک ایسے انسان کو طاعون کی موت سے بچاؤں گا جو تیرے گھر میں ہو گا مگر وہ لوگ جو تکبر سے اپنے تئیں اونچا کریں اور میں تجھے خصوصیت کے ساتھ بچاؤں گا۔ خدائے رحیم کی طرف سے تجھے سلام ۔ جانا چاہیے کہ خدا کی وحی نے اس ارادہ کو جو قادیان کے متعلق ہے دوحصوں پر تقسیم کر دیا ہے۔(۱) ایک وہ ارادہ جو عام طور پر گاؤں کے متعلق ہے اور وہ ارادہ یہ ہے کہ یہ گاؤں اس شدت طاعون سے جو افرا تفری اور تباہی ڈالنے والی اور ویران کرنے والی اور تمام گاؤں کو در حقیقت ہمارے اس زمانہ نے دنیا کے ہر ایک پہلو میں سہولت کا ایک نیا رنگ ظاہر کر دیا ہے ہر ایک کام کے لئے مشینیں تیار ہوگئی ہیں جس قدر جلدی سے اب ہم کتا ہیں چھاپ سکتے ہیں اور پھر ہم اُن کو دور دور مقامات تک شائع کر سکتے ہیں اور شائع شدہ کتابوں کو دیکھ سکتے ہیں اور ہزار ہا اغراض دینی میں صنائع جدیدہ سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور تمام دنیا کا سیر کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت کامل پہلے کسی نبی یا رسول کو ہرگز نہیں ہوئی مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سے باہر ہیں کیونکہ جو کچھ مجھے دیا گیا وہ انہیں کا ہے۔ منہ