نورالحق حصہ اوّل — Page 94
۹۴ نور الحق الحصة الاولى روحانی خزائن جلد ۸ عريف فــرسُ نـفـسـي عـنـد حرب ويدرى السرّ من شد البطان میرے نفس کا گھوڑالڑائی کے وقت بڑی فراست رکھتا ہے اور تنگ کو مضبوط کھینچنے سے سمجھ جاتا ہے کہ مطلب کیا ہے اور وو ۷۰ مگر ینزلن كمثل برق ولا تمـــضــى عـلـيـه دقيقتان بڑا حملہ آور ہے جو برق کی طرح اترتا ہے اور منٹ کی بھی توقف نہیں کرتا وإنا سوف نُوجَرُ مِن ملیک ونُعطى مـنـه أجــر الامتشان اور ہم عنقریب اپنے بادشاہ سے پاداش پائیں گے اور اس سپاہیانہ خدمت کا اجر ہم کو دیا جائے گا وكأس قد شربنا فى وهادٍ وأخرى نشرين فوق القنان کئی پیالے تو ہم نے نشیب میں پیئے اور کئی اور ہیں جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر پئیں گے وهذا كله من فضل ربّی ملاذی عاصمي ممن جفانی یہ سب میرے رب کا فضل ہے جو میری پناہ ہے اور ظالم سے مجھے بچانے والا ہے أرى أشجار رحمته عِظامًا مفرحة كزرع الزعفران اس کی رحمت کے درختوں کو میں بڑے بڑے دیکھتا ہوں خوش کرنے والے جیسے زعفران کا کھیت ہوتا ہے وقومى كفروني من عناد وإلحاد وتحريف البيان اور میری قوم نے مجھے عناد سے کافر ٹھہرایا اور الحاد اور تحریف سے کافر بنانے میں کوشش کی فيا لعان لا تهلَك عَجولًا ولا تهجر فترجع كالمُهان پس اے لعنت کرنے والے میرے ، جلدی ہلاک مت ہو اور مسلمان کو اپنے گروہ سے جدا نہ کر کہ اس میں تیری رسوائی ہے ووشك البين صعب عند حُرٍ وإن الـحـــــر كـالـحــانـي يـقــاني اور جلد جدا ہو جانا شریف آدمی کے نزدیک ایک سخت بات ہے اور شریف آدمی ایک مشفق مہربان کی طرح ملتا ہے ولا تعجب لقولى وادّعائى وقد عُلّـمـت مـن أخفى المعاني اور میرے قول اور میرے دعوی سے تعجب مت کر اور مجھے بہت پوشیدہ معنے بتلائے گئے ہیں وللرحمن في كلم رموز وكم قول أسـر كـمـثـل كـاني اور خدا تعالیٰ اپنے کلمات میں کئی بھید رکھتا ہے اور کئی قول اس کے ایسے ہیں جیسے کوئی اشارہ کنایہ سے باتیں کرتا ہے