نورالقرآن نمبر 2 — Page 404
روحانی خزائن جلد ۹ ۴۰۲ نور القرآن نمبر ۲ حملوں کا آتھم نے دعویٰ کیا تھا کہ گویا وہ ان کی وجہ سے ڈرتا رہا نہ پیشگوئی کی اسلامی ہیبت سے ان تین حملوں کو نہ آتھم اب تک ثابت کر سکا اور نہ آپ لوگ ثابت کر سکے اس لئے نہایت صفائی سے یہ ثابت ہو گیا کہ آتھم نے اسلامی پیشگوئی سے بہت خوف کھا کر اور حق کا ایک قومی اثر اپنے دل پر ڈال کر رجوع الی الحق کی شرط کو پورا کر دیا پھر کیوں آپ لوگ شرمندہ نہ ہوں بلکہ جس قدر شرمندہ ہوں وہ تھوڑا ہے آپ لوگ تو مر گئے ناک کٹ گئی ۔ کیا باقی رہا ۔ بقیہ اعتراضات پادری فتح مسیح صاحب جس کو انہوں نے دوسرے خط میں ظاہر کیا ایک یہ اعتراض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین جگہ جھوٹ بولنے کی اجازت دی ہے اور اپنے دین کو چھپا لینے کے واسطے قرآن میں صاف حکم دے دیا ہے مگر انجیل نے ایمان کو پوشیدہ رکھنے کی اجازت نہیں دی اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ جس قدر راستی کے التزام کے لئے قرآن شریف میں تاکید ہے میں ہرگز باور نہیں کر سکتا کہ انجیل میں اس کا عشر عشیر بھی تاکید ہو ہیں برس کے قریب عرصہ ہو گیا کہ میں نے اسی بارہ میں ایک اشتہار دیا تھا اور قرآنی آیات لکھ کر اور عیسائیوں وغیرہ کو ایک رقم کثیر بطور انعام دینا کر کے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ جیسے ان آیات میں راست گوئی کی تاکید ہے اگر کوئی عیسائی اس زور و شور کی تاکید انجیل میں