نورالقرآن نمبر 2

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 398 of 581

نورالقرآن نمبر 2 — Page 398

روحانی خزائن جلد ۹ ۳۹۶ نور القرآن نمبر ۲ زیادہ نہیں یعنی مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی اور مولوی ثناء اللہ صاحب امرت سری اور مولوی غلام رسول صاحب امرتسری اور مولوی احمد اللہ صاحب وغیرہ وغیرہ صاحبان نے اس درخواست پر دستخط کرنے سے اعتراض کیا جو گورنمنٹ میں بمراد توسیع دفعہ ۲۹۸ تعزیرات ہند اور نیز دو شرطوں کے پاس کرانے کی غرض سے بھیجی جائے گی اور مخالفت بیجا کر کے ثابت کر دیا کہ وہ کیسے اسلام کے پکے دشمن اور اسلامی مصالح کے سخت مخالف ہیں ۔ میں نے سنا ہے کہ عام مسلمانوں کو ان کی اس حرکت بے جا سے بہت ہی رنج ہوا اور اکثر لوگوں نے بہت لعن طعن بھی کی کہ یہ کیسے مولوی اور کیسے مسلمان ہیں جنہوں نے محض اپنی ایک اندرونی نزاع کی وجہ سے اس سیدھی اور صاف اور نہایت مناسب تحریر سے گریز کی جس میں سراسر اسلام کی بھلائی اور جس سے آئندہ کو اس سب وشتم اور بے جا بہتان اور گندی گالیوں کا جو یا وہ گو آریہ اور پادری ہمارے پیغمبر خاتم الرسل صلی الله عليه وسلم کو دیتے ۱۴ میں دروازہ بند ہو جاتا تھا لیکن مولوی صاحبوں کے اشتہار سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ پادری صاحبوں اور آریہ صاحبوں کو گالیاں دینے اور توہین مذہب کرنے میں بالکل بے قصور ٹھہراتے ہیں اور یہ تمام الزام اس عاجز پر رکھتے ہیں کہ اول اس عاجز نے ان کے بزرگوں کو گالیاں دیں اور پھر نا چاران نیک بختوں کو بھی کچھ کہنا پڑا۔ سو یہ افترا اگر کچھ پوشیدہ اور قابل غور ہوتا تو ہم اس کا نہایت بسط اور تفصیل سے جواب دیتے مگر ایسے سفید جھوٹ کا کیا جواب دیں جس میں ایک ذرہ بھی سچائی کی آمیزش نہیں ۔ ہم نہایت حیرت میں ہیں کہ اس قدر دروغگوئی کا نام کیا رکھیں آیا بے ایمانی رکھیں یا بدذاتی کے نام سے موسوم کریں یا متعصبانہ جنون قرار دیں کیا کہیں !!!