نورالقرآن نمبر 2 — Page 397
روحانی خزائن جلد ؟ ۳۹۵ نور القرآن نمبر ۲ دی ہے اسی طرح آپ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ کے بو دے جھوٹے خدا کی بھی اچھی طرح بھگت سنواری جائے ۔ اب ہم یہ خط بطور نوٹس کے آپ کو بھیجتے ہیں کہ اگر پھر ایسے نا پاک لفظ آپ نے استعمال کئے ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جناب میں نا پاک تہمت لگائی تو ہم بھی آپ کے فرضی اور جعلی خدا کی وہ خبر لیں گے جس سے اس کی تمام خدائی ذلت کی نجاست میں گرے گی ۔ اے نالائق کیا تو اپنے خط میں سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو زنا کی تہمت لگاتا ہے اور فاسق فاجر قرار دیتا ہے اور ہما را دل دکھا تا ہے ۔ ہم کسی عدالت کی طرف رجوع نہیں کرتے اور نہ کریں گے مگر آئندہ کے لئے سمجھاتے ہیں کہ ایسی نا پاک باتوں سے باز آ جاؤ اور خدا سے ڈرو جس کی طرف پھرنا ہے اور حضرت مسیح کو بھی گالیاں مت دو ۔ یقینا جو کچھ تم جناب مقدس نبوی کی نسبت بُرا کہو گے ۔ و ہی تمہارے فرضی مسیح کو کہا جائے گا مگر ہم اس بچے مسیح کو مقدس اور بزرگ اور پاک جانتے اور مانتے ہیں جس نے نہ خدائی کا دعوی کیا نہ بیٹا ہونے کا اور جناب محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی خبر دی اور ان پر ایمان لایا ۔ فقط مولوی صاحبان امرتسر کی اسلامی ہمدردی حضرات مولوی صاحبان امرتسر جو چھ سات آدمی سے